Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 9 May 2018

سعودی اور امارات کی حیوانیت بہت جلد پوری دنیا پر آشکار ہوگی:یمنی ماہر

 

صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی معاملات کی ایک یمنی ماہر نے اس بات کےساتھ کہ سعودی وہابی رژیم اورمتحدہ عرب امارات نے یمن میں عالمی برادری کی خاموشی کے درمیان یمنیوں کے قتل عام کا بازار گرم کررکھا ہے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے یمن میں بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے اوردونوں کا گھناؤنا کردار بہت جلد پوری دنیاکےسامنے بے نقاب ہوگا۔

نوبل انعام یافتہ اور عالمی معاملات کی ماہر ’’تواقل کرمان‘‘نے اس بات کےساتھ کہ سعودی وہابی رژیم اورمتحدہ عرب امارات نے یمن میں عالمی برادری کی خاموشی کے درمیان یمنیوں کے قتل عام کا بازار گرم کررکھا ہے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے یمن میں بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے اوردونوں کا گھناؤنا کردار بہت جلد پوری دنیاکےسامنے بے نقاب ہوگا۔انہوں نے کہاکہ وہ خود یمن میں سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کی ریاستی دہشتگردی کو بے نقاب کرےگی ۔

انہوں نے کہاکہ وہ آئندہ دنوں میں برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں یمنی عوام کے خلاف دونوں ممالک کی دہشتگردی کو بے نقاب کرےگی ۔انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کی وہابی رژیموں کی دہشتگردی اورمحاصرے کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ یمنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

محترمہ یمنی تجزیہ نگار نے کہاکہ دونوں وہابی رژیمیں یمن میں مختلف دہشتگرد گروہوں کی مالی واسلحہ جاتی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یمن کے سکوٹرا جزیرے میں عرب امارات کا فوجی آپریشن ایک خود مختار ملک کی خودمختاری پر حملہ ہے۔

واضح رہےکہ یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے لیکن آل سعود حکومت، عالمی برادری کے احتجاج کی پرواہ کئے بغیر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کے عوام کی انقلابی تحریک کو کچلنے اور معزول صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے بہانے یمن پر جارحانہ حملے شروع کئے تھے۔

The post سعودی اور امارات کی حیوانیت بہت جلد پوری دنیا پر آشکار ہوگی:یمنی ماہر appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2K8c4ef
via IFTTT

No comments:
Write komentar