راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ، نوجوان ہماری اصل دفاعی صلاحیت ہے ، نوجوان سائنس و جدید ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کریں ۔ ان خیالات کا اظہار آرمی چیف نے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور ایک طالبہ کے ساتھ جذبہ خیر سگالی کے تحت شطرنج بھی کھیلی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے غیر سرکاری تنظیم زندگی ٹرسٹ کے تحت چلنے والے مختلف سرکاری اسکولوں کے طلباء وطالبات نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی۔ اس موقع پر زندگی ٹرسٹ کے سربراہ گلوکار شہزاد رائے اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی موجود تھے۔طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اور ہماری نوجوان نسل ہی ہماری اصل دفاعی صلاحیت ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں جدید ترین عالمی معیارات کے مطابق مہارت حاصل کریں۔آئی ایس
پی آر کے مطابق غیرسرکاری تنظیم زندگی ٹرسٹ کی معاونت سے تعلیم حاصل کرنے والے بچوں نے کھیل کے میدان میں بھی کامیابیاں حاصل کیں۔آرمی چیف نے ایک طالبہ کے ساتھ جذبہ خیرسگالی کے تحت شطرنج بھی کھیلی۔یاد رہے کہ زندگی ٹرسٹ فلاحی تنظیم ہے جو کہ اپنے خرچ پر سرکاری اسکولوں کے اخراجات اٹھاتی ہے۔
The post نوجوان ہماری اصل دفاعی صلاحیت،جدید ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کریں، آرمی چیف appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2rysHYB
via IFTTT


No comments:
Write komentar