Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 30 May 2018

بلجیئم میں فائرنگ، 2پولیس اہلکاروں سمیت 4افراد ہلاک

 

برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک) بیلجیم میں کراس فائرنگ میں 2پولیس اہلکاروں سمیت 4افراد ہلاک ہو گئے جب کہ ایک عورت کو یر غمال بنا لیا گیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بیلیجیم کے شہر لیژ میں فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 4 افراد ہلاک ہو گئے جن میں 2پولیس افسران اور ایک حملہ آور شامل ہے۔بیلجیم ریڈیو اور ٹیلی وژن کی فرانسیسی زبان کی ویب سائٹ کے مطابق منگل کو ملک کے مشرقی شہر لیژ کے وسطی حصے میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے 2پولیس اہل کاروں کو ہلاک کر دیا۔ مذکورہ شخص نے ایک عورت کو یرغمال بھی بنا لیا تھا۔

بعد ازاں یہ حملہ آور بھی فائرنگ کا نشانہ بن کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔حملہ آور نے ایک کیفے کے نزدیک پولیس اہل کاروں پر فائرنگ کی اور پھر فرار ہو کر ایک اسکول میں پناہ لے لی۔ اس دوران اس نے اسکول کی صفائی کرنے والی ایک خاتون کو یرغمال بنا لیا۔

The post بلجیئم میں فائرنگ، 2پولیس اہلکاروں سمیت 4افراد ہلاک appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2kxnZqS
via IFTTT

No comments:
Write komentar