Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 9 May 2018

عام انتخابات 25 یا 26 جولائی کو کرانے کی سمری تیار

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے 25 یا 26 جولائی کو عام انتخابات کرانے کی مجوزہ تاریخ طے کرلی۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے 25 یا 26 جولائی کو عام انتخابات کرانے کی مجوزہ تاریخ طے کرلی ہے اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو بھجوائی جانے والی سمری پر کام شروع کردیا ہے، الیکشن کمیشن انتخابات کے لیے پولنگ کی تاریخ کی سمری صدر مملکت کو بھجوائے گا، صدر مملکت سے سمری کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن الیکشن شیڈول جاری کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی سے لے کر حتمی فہرستیں آویزاں کرنے کے لیے 4 ہفتوں کا وقت رکھ دیا ہے جب کہ کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے 8 روز رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

The post عام انتخابات 25 یا 26 جولائی کو کرانے کی سمری تیار appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2Ia0YV9
via IFTTT

No comments:
Write komentar