برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے دس امیر ترین ممالک میں چین پہلے نمبر پر آگیا ، رواں سال اپریل تک کے اعداد وشمار کے مطابق قوت خرید میں مساوات کے اعتبار سے جی ڈی پی کو پیش نظر رکھتے ہوئے 25.24 ٹریلین امریکی ڈالر کے ساتھ چین پہلے نمبر پر ہے۔
2017 کے مقابلے میں چین کی اقتصادی شرح ترقی 9 فیصد رہی ۔ اس معیار کے پیش نظر امریکہ20.4 ٹریلین ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ امریکہ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اقتصادی ترقی کی شرح 5.3فیصد رہی جبکہ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر 10.4ٹریلین ڈالر کے ساتھ بھارت تیسرے نمبر پر رہا۔ عالمی مالیاتی فنڈ کے مطابق بھارت کی اقتصادی ترقی کی شرح گزشتہ برس کے مقابلے میں 9.8 فیصد رہی۔ باقی ممالک میں جاپان چوتھے ، جرمنی پانچویں ، روس چھٹے ، انڈونیشیا ساتویں ، برازیل آٹھویں ، برطانیہ نویں، فرانس دسویں نمبر پر ہے جبکہ پاکستان آئی ایم ایف کی فہرست کے مطابق عالمی درجہ بندی میں پاکستان 25 ویں نمبر پر رہا۔
قوت خرید میں برابری کے معیار سے پاکستانی جی ڈی پی کا تخمینہ کا اندازہ 1.14ٹریلین ڈالر کا لگایا گیا ہے جس میں گزشتہ برس کے مقابلے 8 فیصد کا اضافہ ہوا۔ آئی ایم ایف کی درجہ بندی میں پاکستان ہالینڈ اور متحدہ عرب امارات سے آگے ہے جو بالترتیب 26 اور 33ویں نمبر پر ہے۔
The post دنیا کے امیر ترین ممالک کی فہرست سامنے آگئی appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2rvr0vT
via IFTTT


No comments:
Write komentar