لاہور(ویب ڈیسک )لاہور ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب کوتوہین عدالت کاایک اور نوٹس جاری کردیا جس کے بعد چیف سیکرٹری پنجاب کیخلاف توہین عدالت درخواستوں کی تعداد41 ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری زاہدسعید کو توہین عدالت کی ایک اوردرخواست پرنوٹس دے کرطلب کرلیا،درخواست گزارنے موقف اختیار کیا

کہ وہ محکمہ ہائرایجوکیشن میں بطورکلرک فرائض سرانجام د ے رہاتھا اور غیر حاضری کی بنیادپرنوکری سے برطرف کردیاگیا۔درخواست گزار کا مزید کہنا ہے کہ چیف سیکرٹری نے موقف سن کرفیصلہ کرنے کے عدالتی حکم پرعمل نہیں کیا اور برطرف کر دیا، عدالت سے استدعا کہ چیف سیکرٹری کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔عدالت نے زاہد سعید کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔واضح رہے چیف سیکرٹری پنجاب زاہدسعید کو توہین عدالت کی درخواستوں پر 40 نوٹس جاری کئے جا چکے ہیں،آج انہیں 41 واں توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔(ع،ع)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2I1TdRc
via IFTTT

No comments:
Write komentar