اسلام آباد (ویب ڈیسک )سپریم کورٹ آ ف پاکستان میں 2008سے 2017تک پی آئی اے خسارہ کیس کی سماعت کے دوران معشیت دان فرخ سلیم نے بریفنگ دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ صرف ایک سال میںپی آئی اے نے کتنے ٹکٹس فری میں بانٹے اور کتنا نقصان ہوا۔چیف جسٹس کی
سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 2008سے 2017تک پی آئی اے خسارہ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی ۔معشیت دان فرخ سلیم نے خسارہ کے حوالے سے بریفنگ دی ۔فرخ سلیم نے عدالت کو آگاہ کیا کہ 2013میں پی آئی اے کے 2لاکھ 87ہزارٹکٹس بانٹے گئے اور صرف ایک سال میں پانچ ارب روپے کا نقصان ہوا۔جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ یہ مفت میں ٹکٹس کس کو دیے گئے ۔انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ بعد میں دیکھیں گے ۔(ع،ع)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2IlB6cw
via IFTTT

No comments:
Write komentar