Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 9 May 2018

نیب کا نواز شریف کیخلاف مبینہ طور پر 4.9 ارب ڈالر بھارت بھیجنے کی شکایت کا نوٹس

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر 4.9 ارب ڈالر بھارت بھیجنے کی میڈیا رپورٹ پر نوٹس لے کر جانچ پڑتال کا حکم دے دیا۔نیب کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں ایک میڈیا رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ‘یہ رقم مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے ذریعے بھارت بھجوائی گئی تھی۔

اعلامیے کے مطابق ‘بھارتی حکومت کے سرکاری خزانے میں 4.9 ارب ڈالر کی خطیر رقم بھجوائی گئی، جس سے بھارتی حکومت کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھے اور اس اقدام سے پاکستان کو نقصان ہوا۔مزید کہا گیا کہ ‘میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بات ورلڈ بینک مائیگریشن اینڈ ریمیٹنس بک 2016 میں موجود ہے۔

مبینہ منی لانڈرنگ کی شکایت۔۔نیب کا نوازشریف کیخلاف تحقیقات کا حکم

مبینہ منی لانڈرنگ کی شکایت۔۔نیب کا نوازشریف کیخلاف تحقیقات کا حکم

Gepostet von Iblagh News am Dienstag, 8. Mai 2018

واضح ہے کہ نیب اعلامیے میں میڈیا رپورٹ کا حوالہ دیا گیا ہے، لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ رپورٹ کب اور کہاں شائع ہوئی۔یہ بھی واضح رہے کہ ابھی تک یہ ایک الزام ہے اور اس کی حقیقت تحقیقات کے بعد سامنے آئے گی۔سابق وزیراعظم نواز شریف کو اس سے قبل سپریم کورٹ کے پاناما کیس فیصلے کی روشنی میں 3 نیب ریفرنسز کا بھی سامنا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے رپورٹ مسترد کردی
دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے پاکستان سے 4.9 ارب ڈالر بھارت بھیجے جانے سے متعلق رپورٹس کو مسترد کردیا ہے۔اسٹیٹ بینک نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ مرکزی بینک نے 2016 میں ہی کہہ دیا تھا کہ اس رپورٹ میں کوئی صداقت نہیں۔

The post نیب کا نواز شریف کیخلاف مبینہ طور پر 4.9 ارب ڈالر بھارت بھیجنے کی شکایت کا نوٹس appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2KMZfqx
via IFTTT

No comments:
Write komentar