Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 9 May 2018

منی لانڈرنگ کیس: تعاون نہ کرنے والے ایم کیو ایم، پی ایس پی رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں تعاون نہ کرنے والے رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے کو بتایا کہ یہ فیصلہ اسلام آباد میں ڈی جی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اہم اجلاس کے دوران کیا گیا۔

اجلاس میں کاؤنٹر ٹیرارزم ونگ کے سربراہ مظہر اللہ کاکا خیل موجود تھے جبکہ سرفراز مرچنٹ خصوصی طور پر برطانیہ سے آئے تھے جن کے ہمراہ پاکستان کی جانب سے برطانیہ میں منی لانڈرنگ کیس میں نمائندگی کرنے والے وکیل ٹوبی کیڈمین بھی موجود تھے۔ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم اور پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) رہنماؤں نے چار ماہ سے ایف آئی اے کے نوٹسز کےجواب نہیں دیے۔

ایف آئی اے کی جانب سے فاروق ستار، ارشد وہرا اور سہیل منصور سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دیگر ممالک میں بھی منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کو پھیلایا جائے گا۔

The post منی لانڈرنگ کیس: تعاون نہ کرنے والے ایم کیو ایم، پی ایس پی رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2rvzXV7
via IFTTT

No comments:
Write komentar