لیڈز (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لیڈز میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم پہلے روز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شدید مشکلات کا شکار ہوئی اور پہلی اننگز میں صرف 174 رنز بنا سکی جبکہ میزبان ٹیم نے دو وکٹوں پر 106 رنز بنا لیے۔لیڈز میں پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کے خلاف پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بظاہر غلط ثابت ہوا اور ابتدائی بلےباز بری طرح ناکام ہوئے۔پاکستان کی جانب سے تیسرا میچ کھیلنے والے امام الحق صفر پر آوٹ ہونے والے پہلے بلے باز تھے جس کے بعد 17 کے،
اسکور پر تجربہ کار بلے باز اظہر علی 2 رنز بنا کر پویلین لوٹے، دونوں بلے بازوں کو اسٹورٹ براڈ نے آوٹ کیا۔حارث سہیل نے کچھ مزاحمت کی اور اسد شفیق کے ساتھ شراکت میں اسکور کو 49 تک پہنچایا تاہم انھیں کرس ووکس نے آوٹ کردیا، وہ 28 رنز بنا کر پویلین لوٹے اور اسد شفیق نے اسکور کو 62 تک پہنچایا مگر 27 کی انفرادی اننگز کھیلنے کے بعد ان کی ہمت بھی جواب دے گئی۔کپتان سرفراز احمد آوٹ ہونے والے پانچویں بلے باز تھے جو 14 رنز بنا کر 78 کے مجموعے پر جیمز اینڈرسن کا نشانہ بنے جس کے بعد،
اپنا پہلا میچ کھیلنے والے عثمان صلاح الدین کو اسٹورٹ براڈ نے آوٹ کیا، انھوں نے صرف 4 رنز بنائے تھے۔آل راونڈر فہیم اشرف بھی زیادہ دیر وکٹ پر ٹھہر نہ سکے اور صفر پر جیمز اینڈرسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر واپس چلے گئے جس کے بعد محمد عامر نے 113 کے مجموعے تک شاداب خان کا ساتھ دیا اور 13 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔حسن علی نے بھی شاداب خان کا ساتھ نبھانے کی بھرپور کوشش کرتے ہوئے اسکور کو 156 تک پہنچایا، حسن علی 24 رنز بنا کرووکس کی وکٹ بنے۔شاداب خان نے پاکستانی بیٹنگ کو سہارا،
دیا اور ٹیم کو 174 کے مجموعے تک پہنچادیا اور 56 رنز بنا کر نمایاں بلےباز رہے۔انگلینڈ کی جانب سے اسٹورٹ براڈ، جیمز اینڈرسن اور کرس ووکس نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستانی بلے بازوں کی ناکامی کے برعکس انگلینڈ کے اوپنرز نے 53 رنز کی شراکت قائم کی تاہم پہلی وکٹ جیننگز کی صورت گری جنھوں نے 29 رنز بنالیے تھے۔الیسٹرکک نے کپتان جو روٹ کے ساتھ اسکور کو 104 تک پہنچایا اور 46 رنز بنائے لیکن دن کے اختتام سے چن لمحے قبل ہی حسن علی کی اچھی گیند پر اپنی نصف سنچری مکمل کیے بغیر،
پویلین لوٹ گئے۔لیڈز ٹیسٹ کے پہلے روز جب کھیل کا اختتام ہوا تو انگلینڈ نے 2 وکٹوں پر 106 رنز بنائے تھے اور پاکستان کے اسکور کو برابر کرنے کے لیے مزید 68 رنز درکار تھے۔جوروٹ 29 اور ڈومینک بیس صفر پر کھیل رہے تھے۔پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اور حسن علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں قومی ٹیم میں پہلے میچ کے دوران زخمی ہونے والے بلے باز بابر اعظم کی جگہ نئے کھلاڑی عثمان صلاح الدین کو شامل کیا گیا ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم میں بھی 3 تبدیلیاں کی گئیں۔
خیال رہے کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم ہاتھ میں فریکچر کے سبب دورہ انگلینڈ سے باہر ہوگئے تھے۔عثمان صلاح الدین 2 ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں تاہم یہ ان کے کیریئر کا پہلا ٹیسٹ میچ ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار لگ رہی ہے اور کوشش ہو گی کہ اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کریں اور ٹیم زیادہ سے زیادہ رنز بنانے میں کامیاب ہو۔دوسری جانب انگلش ٹیم کے کپتان جو روٹ کا کہنا،
تھا نئی گیند کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے اور پاکستانی ٹیم کو کم رنز تک محدود رکھنا چاہیں گے۔ادھر دورہ انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے والی قومی ٹیم فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھنے کے لیے پر امید ہے اور دوسری ٹیسٹ میچ میں انگلش ٹیم کو شکست دے کر کئی برسوں بعد انگلینڈ کے خلاف سیریز جیت کر تاریخ رقم کرنا چاہتی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم
سرفراز احمد (کپتان)، اظہر علی، امام الحق، حارث سہیل، اسد شفیق، عثمان صلاح الدین، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، محمد عباس
انگلینڈ کرکٹ ٹیم
جو روٹ (کپتان)، اے این کووک، کے کے جیننگ، ڈی جے مالان، جے ایم بیئرسٹو، ایس ایم کیورن، جے سی بٹلر، جے ایم اینڈرسن، ڈی ایم بیس
The post لیڈز ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم 174 رنز پر آوٹ، انگلینڈ کے 2وکٹوں 106 رنز appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2JlgD7X
via IFTTT


No comments:
Write komentar