Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 2 June 2018

ٹرمپ نے صدارت کے497دنوں میں 3251 جھوٹے دعوے کئے

 

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) 28 جولائی2017ء کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے جھوٹ بولنے پر پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کو معزول کیا۔ تاہم نواز شریف کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی جھوٹ نہیں بولا۔ پاناما پیپرز لیکس کے باعث کرپشن کی تحقیقات کے دوران اپنے اثاثوں کے حوالے سے نواز شریف پر غلط بیانی کا الزام ہے۔ وہ اپنے معزول ساتھی سیاستدانوں کے ساتھ زیادہ بدقسمت ہیں کیونکہ امریکا کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دور اقتدار کے497 دنوں میں3251 جھوٹے دعوے کئے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ کے جھوٹے دعوئوں کی یومیہ اوسط6.5بنتی ہے جو پاکستانی سیاستدانوں کے گمراہ کن اور من گھڑت دعوئوں سے کہیں زیادہ ہے لیکن ان کا رویہ مکمل طور پر غیرمنصفانہ اور بلاجواز ہے کیونکہ دنیا میں کہیں بھی سیاستدانوں کے بیانات یا دعوے ووٹرز پر براہ راست اثرانداز ہوتے ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی صدر نے دور صدارت کے اول100دنوں میں اوسطاً یومیہ4.9دعوے کئے۔ گزشتہ مئی میں ان کے دعوئوں کا یومیہ اوسط8 رہا۔ 31 مئی کو ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ کیا کہ ’’میں نے جیمز کومی کو روس کی وجہ سے برطرف نہیں کیا۔

کرپٹ میڈیا کا مسلسل اس بیانیہ پر اصرار ہے لیکن وہ جانتے ہیں یہ سچ نہیں ہے۔‘‘ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ابتدا میں وہائٹ ہائوس نے کہا ایف بی آئی ڈائریکٹر جیمز بی کومی کو ہیلری کلنٹن کے حوالے سے تحقیقات کی ہینڈلنگ پر ڈپٹی اٹارنی جنرل راڈجے روزنسٹائن کی سفارش پر برطرف کیا گیا لیکن خود ٹرمپ نے کومی کی برطرفی سے دو روز قبل این بی سی کو بتایا تھا کہ وہ جیمز کومی کو برطرف کرنے والے جب کہ نیویارک ٹائمز کے مطابق کومی کی برطرفی کے ایک دن بعد روسی حکام سے ملاقات میں کہا ’’میں نے ایف بی آئی سربراہ کو برطرف کیا۔ وہ پاگل تھا۔ مجھے روس کی وجہ سے شدید دبائو کا سامنا کرنا پڑا۔

The post ٹرمپ نے صدارت کے497دنوں میں 3251 جھوٹے دعوے کئے appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2LQJT56
via IFTTT

No comments:
Write komentar