اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں سرکاری گاڑیوں سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس نے ایف بی آر کے تمام افسروں سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا حکم دے دیا، کسی افسر کو 1300 سی سی سے بڑی گاڑی کے استعمال کی اجازت نہیں، کسی کو سرکاری گاڑی پر سیاسی مہم چلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
چیف جسٹس نے بلوچستان کے 7 وزرا کو آج رات تک گاڑیاں جمع کرانے کی ہدایت کر دی، گاڑیاں جمع نہ کرانے پر یومیہ ایک لاکھ روپے اور ایک ہفتے بعد دو لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنا دیا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے گاڑیاں واپس ہونے کے بیان پر مولانا فضل الرحمن اور عبدالغفور حیدری کے نوٹس واپس لے لئے۔
چیف جسٹس نے واضح کیا کسی افسر کو 13سو سی سی سے بڑی گاڑی کے استعمال کی اجازت نہیں، ایف بی آر کے افسروں سے لگژری گاڑیاں واپس لینے کا حکم بھی دے دیا، چیئرمین ایف بی آر نے بتایا 57 گاڑیاں واپس لے لی گئیں۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ بلوچستان سے 49 ، وفاق سے 105 گاڑیاں ریکور کرلی گئیں، تین گاڑیاں فضل الرحمان، کامران مائیکل اور عبدالغفور حیدری کے پاس ہیں، چیف جسٹس نے نیب کو گاڑیوں کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔آصف زرداری اور بلاول کے زیر استعمال گاڑیوں کے استفسار پر فاروق نائیک نے بتایا کہ دونوں ذاتی گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں۔
The post سپریم کورٹ کا ایف بی آر کے افسروں سے گاڑیاں واپس لینے کا حکم appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2HiY0g0
via IFTTT


No comments:
Write komentar