امريکا کی جانب سے اسٹيل اور ايلومينيم کی درآمدات پر اضافی ٹیکس عائد کرنے پر عالمی سطح پر شدید مذمت کی جا رہی ہے۔يورپی يونين نے اس متنازعہ امريکی اقدام پر سخت رد عمل ظاہر کيا ہے اور جوابی اقدامات کا عنديہ ديا ہے۔
امریکی اقدام کیخلاف ميکسيکونے بھی متعدد امريکی درآمدات پر اضافی ٹيکس بڑھانے کا اعلان کر ديا جبکہ کينيڈا کے وزير اعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے ہاں تقريباً 12.8 بلين ڈالر ماليت کی امريکی درآمدات پر اضافی ٹیکس کا اعلان کر ديا ہےفرانسيسی صدر امانوئل ماکروں نے امريکی اقدامات کو غير قانونی اور ايک غلطی قرار ديا ہے۔
اس سے قبل فرانسيسی صدر نے دوسری عالمی جنگ سے قبل کے وقت کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا تھا کہ اقتصادی سطح پر قوم پسندانہ پرستانہ پالیسیاںجنگ کی طرف بڑھتی ہيں اور يہی کچھ سن 1930 کی دہائی ميں بھی ہوا تھا۔
آج ہونے والی ايک اور پيش رفت ميں يورپی يونين اور چين نے اقتصادی تعاون کو وسعت دينے کا کہا ہے۔ بلاک کے خارجہ امور کی سربراہ فيدريکا موگرينی نے کہا کہ يہ بے يقينی اور جغرافيائی سياست ميں تناؤ کا وقت ہے اور ايسے ميں يورپی يونين اور چين کے مابين باہمی تعاون کی اہميت بڑھ گئی ہے۔ يوں يورپی يونين اور چين کے تعلقات بڑھيں گے۔
واضح رہے کہ ایران کے ساتھ جوہری ڈیل کے بارے میں بھی یورپ امریکہ کے مدمقابل اب تک کھڑا دیکھائی دیتا ہے اور اس کی کوشش ہے یورپی کمپنیوں کا اعتماد حاصل کرلے تاکہ وہ ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں کو جاری رکھ سکیں ۔
غیر ملکی تجارت کے لئے یورپی یونین کے کمشنر، سیسلیا مالمستوم نے کہایورپی یونین کا رد عمل WTO ولڈ ٹریڈآرگنائزیشن قواعد کے مطابق ہوگابرسلز یورپ یونین کی مارکیٹ کے دفاع کے لئے ہرقسم کے اقدام سے پچھے نہیں ہٹے گا ۔ادھر يورپی کميشن کے صدر ژاں کلود ينکر نے امريکی اقدام کو ’پروٹيکشن ازم‘ قرار ديا ہے۔ يہ امر اہم ہے کہ يورپی يونين کی جانب سے پہلے اعلان کيا جا چکا ہے کہ اس اقدام کے جواب ميں ايسی امريکی مصنوعات پر بھی اضافی ٹيکس عائد کيے جا سکتے ہيں۔
امريکی صدر اپنی انتخابی مہم کے دور ہی سے ’امريکا پہلے‘ کے سياسی منشور پر عمل پيرا ہيں۔ يہ بات صاف ظاہر ہے کہ اس ضمن ميں ان کے بہت سے اقدامات سے امريکا کے روايتی اتحادی ممالک نالاں ہيں اور يہ صورتحال عالمی امن و استحکام کے ليے بھی پريشان کن ہے۔بشکریہ فوکس مڈل ایسٹ
The post یورپ کی امریکا کے ساتھ تجارتی جنگ کی تیاریاں appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2suhr0E
via IFTTT


No comments:
Write komentar