Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 2 June 2018

بالی وڈ کے خان بھی میچ فکسر نکلے۔۔۔۔ آئی پی ایل میچ پر کتنا سٹہ لگا ڈالا؟ خبر آتے ہی بھارتی فلم انڈسٹری ہل کر رہ گئی

 

ممبئی(ویب ڈیسک) سلمان خان کے بھائی اور بالی ووڈ کی کامیاب فلم ’’دبنگ‘‘ کے ہدایت کار ارباز خان کو انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) میچ میں سٹہ کھیلنے کے الزام پر مہاراشٹرا پولیس نے طلب کرلیا۔ کرکٹ میں فکسنگ اور سٹے بازی کے الزامات کوئی نئی بات نہیں البتہ نامور بالی ووڈ شخصیات

کا ان میں ملوث ہونا سمجھ سے بالاتر ہے۔ انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کا شمار دنیا بھر کی مقبول ترین کرکٹ لیگز میں ہوتا ہے لیکن کرکٹ کے اتنے بڑے میچ میں سٹے بازی کو روکنا آسان کام نہیں یہی وجہ ہے کہ حال ہی میں بھارتی پولیس نے ایک بکی کو فکسنگ کے الزام میں گرفتار کیا۔ دوران تفتیش پولیس کو پتہ چلا کہ سونو جالان نامی اس بکی کے بالی ووڈ سلطان سلمان خان کے بھائی ارباز خان سمیت متعدد بڑی شخصیات کے ساتھ روابط ہیں جب کہ آئی پی ایل کے ایک میچ میں شرط لگانے کے حوالے سے ارباز خان کا نام بھی انہوں نے ہی لیا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے فلم ساز اور اداکار ارباز خان کو مہاراشٹرا پولیس نے ہفتے کو طلب کیا ہے جہاں وہ ’’اینٹی ایکسٹورشن سیل‘‘ کے سامنے پیش ہوں گے۔ رپورٹس کے مطابق ارباز خان نے میچ پر 2 کروڑ 8 لاکھ روپے کی شرط لگائی تھی جو وہ ہار گئے تھے جس کے بعد بکی سونو جالان نے انہیں دھمکیاں دینا شروع کردی تھیں۔ ے بازی کے ایک معاملے میں تھانے پولیس نے اداکار ارباز خان کو سمن جاری کیا ہے۔ پولیس کو شک ہے کہ آئی پی ایل 2018 میں ارباز نے

سٹے باز سونو جالان کے سٹے میں بہت پیسہ لگایا تھا۔ اس سمن میں اربازخان سے جانچ میں شامل ہونے کے لئے کہا گیا ہے۔ سٹے بازی معاملے میں داود کے قریبی نے لیا ارباز کانام لیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ انڈرورلڈ ڈان داود ابراہیم کے قریبی اور سٹے باز سونوجالان نے پولیس پوچھ گچھ میں سلمان خان کے بھائی اور بالی ووڈ اداکار ارباز خان کانام لیا ہے۔ کچھ دن پہلے ہی تھانے اینٹی ایکس ٹارشن سیل نے آئی پی ایل میچ کے دوران بیٹنگ کے معاملے تین سٹے بازوں کو گرفتار کیا تھا۔ ان سٹے بازوں سے پوچھ تاچھ میں سٹہ بازار کے نامی بکی سونو جالان کا نام سامنے آیا تھا۔ سونو کا نام سامنے آنے کے بعد اسے گرفتار کرکے جب پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے بتایا کہ بالی ووڈ کے کئی سلیبرٹی بیٹنگ میں الگ الگ ناموں سے پیسہ لگاتے ہیں، جس کے بعد ارباز خان کا نام بھی سامنے آیا تھا۔ اب اسی معاملے میں تھانے کرائم برانچ نے ارباز خان کو پوچھ گچھ کے لئے سمن بھیجا ہے۔سوشل میڈیا پر سٹے باز سونو جالان کے ساتھ ارباز کی کچھ تصویریں بھی شیئر کی جارہی ہیں۔ ایسے میں پولیس کو شک ہے کہ آئی پی ایل کی سٹے بازی میں ارباز خان سمیت کوئی فلم اسٹارس نے سونو جالان کے ذریعہ بیٹنگ کی تھی، جبکہ ارباز خان نے سٹہ بازی کا اعتراف کر لیا ہے۔(ف،م)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2szw56h
via IFTTT

No comments:
Write komentar