Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 2 June 2018

امریکی اقدامات کا مناسب جواب دیں گے، یورپی یونین کا اعلان

 

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)یورپی یونین نے امریکی تجارتی ٹیرف کے مقابلے میں جوابی اقدامات کا عزم ظاہر کیا ہے۔یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ یورپ امریکی تجارتی ٹیرف کے مقابلے میں اپنے مفادات کی حفاظت کے لیے لازمی تدابیر اختیار کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین امریکی تجارتی ٹیرف کے مقابلے میں اپنے مفادات کے دفاع سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ امریکہ کے وزیر تجارت ویلبر راس نے کہا ہے کہ یورپی یونین، کینیڈا اور میکسیکو سے امریکہ لائے جانے والے اسٹیل پر پچیس فی صد اور المونیئم پر دس فی صد ڈیوٹی ادا کرنا ہو گی اور امریکی وقت کے مطابق جمعے کی صبح سے نئے ٹریڈ کا اطلاق شروع ہو جائے گا۔

یورپی یونین امریکی تجارتی ٹیرف سے مستقل چھوٹ حاصل کرنے کی کوشش کرتی رہی ہے لیکن امریکی وزیر تجارت نے کہا ہے کہ یورپی یونین کو چین کی طرح نئے ٹیرف کے مطابق ڈیوٹی ادا کرنا ہو گی۔

امریکہ کے اس اقدام پر یورپی ملکوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور جرمن وزیر خارجہ ہیکوماس نے امریکہ کے مقابلے میں یورپ کے اتحاد پر زور دیا ہے۔
اس سے پہلے امریکہ نے یورپی یونین، کینیڈا اور میکسیکو کو نئے تجارتی ٹیرف سے مستثنی رکھا تھا تاہم اب امریکی وزیر تجارت نے صاف صاف کہہ دیا ہے یہ چھوٹ اب ختم کر دی گئی ہے۔

The post امریکی اقدامات کا مناسب جواب دیں گے، یورپی یونین کا اعلان appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2LPuIce
via IFTTT

No comments:
Write komentar