Technology

Ads

Most Popular

Monday, 11 June 2018

سپریم کورٹ کے حکم پر شہباز شریف کے گھر، ن لیگ سیکرٹریٹ کے باہر سے بنکر اور چوکیاں ختم

 

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ کے باہر بنکر اور چیک پوسٹوں کا خاتمہ کردیا گیا۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں ماڈل ٹاؤن میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ ڈی آئی جی لیگل عبدالرب نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر بتایا کہ تجاوزات ہٹانے سے متعلق حکم پر عملدرآمد جاری ہے اور مکمل رپورٹ کل عدالت میں پیش کریں گے۔

چیف جسٹس نے حکم دیا کہ ماڈل ٹاؤن میں تمام غیر ضروری تجاوزات ہٹا دیں، تمام برجیاں ختم کر دیں، ماڈل ٹاؤن میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق رپورٹ کل عدالت میں جمع کروائیں۔

عدالتی حکم پر متعلقہ حکام نے مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ کے باہر بنکر اور چیک پوسٹوں کا خاتمہ کردیا جب کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی رہائش گاہ 96 ایچ بلاک ماڈل ٹاؤن کے باہر قائم بنکر اور رکاوٹیں بھی ہٹادی گئیں۔ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق رکاوٹیں اور بنکر ہٹانے کے لئے ضلعی حکومت، مقامی پولیس اور ٹریفک پولیس کی نفری نے آپریشن میں حصہ لیا۔

The post سپریم کورٹ کے حکم پر شہباز شریف کے گھر، ن لیگ سیکرٹریٹ کے باہر سے بنکر اور چوکیاں ختم appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2sVQna4
via IFTTT

No comments:
Write komentar