لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مریم نواز کو بیگم کلثوم نواز کے حلقے سے ٹکٹ دینے کی منظوری دے دی گئی، مریم نواز این اے 125 کے حلقے سے الیکشن لڑیں گی .لاہور میں مسلم لیگ ن کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں طے پایا کہ مریم نواز اپنے والد کے آبائی حلقے سے الیکشن لڑیں گی، میاں نوازشریف نے جب اس حلقہ سے الیکشن لڑا تو اس حلقے کا نمبر چھیانوے تھا جو بعدازاں این اے ایک سو بیس ہوا اور پھر اب نئی حلقہ بندی کے مطابق این اے ایک سو پچیس ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز کو اس حلقے سے الیکشن لڑنےکی اجازت ان کے والد نوازشریف نے دے دی ہے ، اسی حلقے سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی ایک سو انچاس سے بھی مریم نواز الیکشن لڑیں گی .نوازشریف کی عدالت سے نااہلی کے بعد سترہ ستمبرکو ضمنی انتخاب میں مریم نوازشریف نے بہترین انداز میں انتخابی مہم چلاتے ہوئے اپنی والدہ کو بڑے مارجن سے کامیابی دلوائی تھی۔
The post ن لیگ کا مریم نواز کو بیگم کلثوم کے حلقہ سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2LiB1E2
via IFTTT


No comments:
Write komentar