برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) نیٹو کے سیکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے کہاہے کہ اگر ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو اتحاد صیہونی ریاست کی حفاظت نہیں کرے گا۔ نیٹو اتحاد قابض ملک کی سلامتی کی ضمانت نہیں دے سکتا اور نہ ہی اس کی حفاظت کرے گا۔
برلن میں جرمن جریدے کو دئے گئے انٹرویو میں اسٹولٹن برگ کا کہنا تھا اسرائیل نیٹوکا رکن نہیں صرف پارٹنر ہے۔ اگر تہران نے صیہونی ریاست پر حملہ کیا تو اسرائیل کو اپنی حفاظت خود کرنا ہوگی۔اتحاد اس کی کوئی مدد نہیں کرے گا۔نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے اپنے انٹرویو میں مزید کہاکہ مشرق وسطیٰ تنازعے کے حل کیلئے کوششوں میں نیٹو کو شامل نہیں کیا گیا۔ ویسے بھی نیٹو قابض ملک کی کسی صورت میں حفاظت نہیں کرے گا۔
The post نیٹو کا ایران سے جنگ کی صورت میں اسرائیل کی حفاظت سے انکار appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2JoZQBa
via IFTTT


No comments:
Write komentar