Technology

Ads

Most Popular

Sunday, 3 June 2018

کاغذات نامزدگی پر لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کے پیچھے اصل کہانی کیا ہے؟ حامد میر نے دنگ کرنے والا انکشاف کر دیا

 

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینا ان لوگوں کیلئے پیغام ہے جو کہہ رہے ہیں کہ عدلیہ جمہوریت کے خلاف سازش کر رہی ہے۔سپریم کورٹ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کا کاغذات نامزدگی سے متعلق فیصلہ کالعدم

قرار دیے جانے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے حامد میر نے کہاکچھ لوگ چاہتے ہیں کہ الیکشن نہ ہوں، سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کیا ہے تو یہ ان لوگوں کیلئے پیغام ہے جو کہہ رہے ہیں کہ عدلیہ جمہوریت کے خلاف سازش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کے حق میں فیصلہ آنے سے بھی ثابت ہوگیا کہ جوڈیشری کسی سازش کا حصہ نہیں ہے اعلیٰ عدلیہ نہ پہلے کسی سازش کا حصہ تھی اور نہ آئندہ ہوگی بلکہ یہ جمہوریت کا حصہ تھی اور حصہ رہے گی ۔سپریم کورٹ اگر اتوار کے روز عدالت لگا کر آپ کو ریلیف دے رہی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی چاہتی ہے، ان فیصلوں کے بعد وہ بیانیہ غلط ثابت ہوگیا ہے، سپریم کورٹ تمام فیصلے آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرتی ہے اور نہیں سوچتی کہ فیصلہ پاپولر ہوگا یا نہیں۔ حامد میر کا مزید کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت انتخابات 25 جولائی کو ہی ہونے چاہئیں ، تمام سیاسی جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ وہ الیکشن ملتوی نہیں ہونے دیں گے، اگر بروقت انتخاب نہیں ہوتا تو کوئی سیاسی جماعت اسے قبول نہیں کرے گی ،

یہ خبر پڑھیں :‌یہ1993ء ہو گا۔ جس نے بھی ہمارا ٹکٹ لا ‘ اس نے جی بھر کے دولت کمائی۔تم بڑے خوش نصبل ہو کہ ہمارے پاس آگئے ہو‘‘۔۔۔۔۔۔نواز شریف اور ٹکٹ کے خواہشمند ایک ساخستدان کے مابنک ہونویالی گفتگو کا احوال سامنے آگاے

یہ خبر پڑھیں : کاٹ آپ کا اشارہ بی بی کی طرف ہے ۔۔۔۔۔ اسد درانی کی کتاب مںا مریم نواز اور نواز شریف کے حوالے سے کاs دھماکہ خز7 مواد موجود ہے ؟ یہ اقتباسات ملاحظہ کےتد

یہ خبر پڑھیں :‌الکشن 2018 : این اے 53 اسلام آباد ۔۔۔ تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے قرییو ساتھی عامر کاsنی کے خلاف اپنے ہی حلقے مں اییہ آواز بلند ہو گئی کہ پوری تحریک ا نصاف کو فکر لاحق ہو گئی

تاخیر سے ہونے والے انتخابات سخت متنازعہ ہوجائیں گے۔خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی فارم کالعدم قرار دے کر نئے کاغذات نامزدگی فارم تیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی گئی تھیں جن پر فیصلہ سناتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔(ف،م)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2kK3V4H
via IFTTT

No comments:
Write komentar