لاہور(ویب ڈیسک ) پاکستان ریلویز نے عید الفطر پر 65 سال سے زائد العمر بزرگ شہریوں کیلئے مفت سفری سہولت کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے نے عیدالفطر کی تعطیلات کے پہلے تین روز کے دوران ملک بھر میں پینسٹھ سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کو سفر کی
مفت سہولت فراہم کرنے کااعلان کیاہے۔ نگران وزیر ریلوے روشن خورشید بھاروچانے ایک بیان میں کہاکہ وزارت کے اعلی عہدیدار اس سہولت کی فراہمی یقینی بنائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ مسافراس سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں۔انہوں نے کہاکہ ریلوے مسافروں کو محفوظ اور تیز ترین سفر کاذریعہ فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے جبکہ واضح رہے دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق اسلام آباد ریلوے نے عیدالفظرپر6 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزرات ریلوے کے حکام کے مطابق عید الفطر پر 6 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی،3 ٹرینیں کراچی سے لاہور،ایک کراچی سےراولپنڈی آئے گی جبکہ ایک ٹرین کوئٹہ سےراولپنڈی اورایک لاہورسےپشاورکیلئےچلائی جائیگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ خصوصی ٹرینوں کا آغاز عید سے 3 روز قبل ہوگا۔
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2JuNoRa
via IFTTT

No comments:
Write komentar