ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کی جانب سے اپنے سفارتکاروں کی بے دخلی کے احکامات کے بعد روس نے بھی 60 امریکی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی جانب سے ماسکو میں تعینات امریکی سفیر کو طلب کر کے سفارتکاروں کی بے دخلی کا نوٹس دیا گیا۔
روسی وزیر خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ امریکی سفیر کو بتایا ہے کہ اقدام روسی سفارتکاروں کی بے دخلی کا جواب ہے۔اس کے علاوہ روس نے سینٹ پیٹرزبرگ میں واقع امریکی قونصل خانے کو بند کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
چند روز قبل امریکا نے برطانیہ میں رہائش پریز سابق روسی جاسوس اور ان کی بیٹی پر اعصابی گیس کے حملے کے ردعمل میں 60 روسی سفارتکاروں کی بے دخلی کا حکم جاری کرتے ہوئے امریکی شہر سیٹل میں واقع قونصلیٹ کو بند کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔
امریکا کے علاوہ کینیڈا اور کئی یورپی ممالک نے بھی روسی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا جس کے جواب میں روس نے بھی ہر ملک کو بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا تھا۔اس سے قبل برطانیہ نے بھی 23 روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے جواب میں روس نے بھی برطانیہ کے اتنے ہی سفارتی عملے کی بے دخلی کا حکم جاری کیا تھا۔
The post روس کا بھی 60 امریکی سفارتکاروں کی بے دخلی کا اعلان appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2Gj6wzL
via IFTTT
No comments:
Write komentar