Technology

Ads

Most Popular

Friday, 30 March 2018

وزیراعظم – چیف جسٹس ملاقات صرف کچرے، پانی سے متعلق نہیں ہوگی، خورشید شاہ

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی رہنما سید خورشید شاہ ابھی تک رواں ہفتے ہونے والی وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات کا اصل مدعا جاننا چاہتے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ یہ ملاقات صرف کچرے، پانی اور گیس سے متعلق نہیں ہوگی۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ، ‘یہ ہو ہی نہیں ہوسکتا کہ دو گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات میں صرف کچرا، پانی اور گیس کے مسائل پر بات ہوئی ہو۔’دوسری جانب خورشید شاہ نے وزیراعظم سے چیف جسٹس کے ساتھ ہوئی ملاقات کی تفصیل جاری کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔

واضح رہے کہ منگل 27 مارچ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے درمیان ہونے والی تقریباً 2 گھنٹے طویل ون آن ون ملاقات نے سب کو حیران کردیا تھا۔ملاقات کے بعد ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں بتایا گیا کہ ملاقات وزیراعظم کی درخواست پر ہوئی جس کی درخواست اٹارنی جنرل کے ذریعے کی گئی۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان میں عدالتی نظام کی بہتری کے لیے مکمل معاونت کی یقین دہانی کرائی اور چیف جسٹس سے کہا کہ حکومت سستے اور فوری انصاف کے لیے وسائل فراہم کرے گی۔ خورشید شاہ نے کہا تھا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کے درمیان ملاقات کا وقت مناسب نہیں۔

خورشید شاہ نے مزید کہا تھا کہ اس وقت حکومت کے خلاف بہت سے کیسز چل رہے ہیں، چیف جسٹس اور وزیراعظم کی ملاقات کوئی غیر معمولی بات نہیں، ہمارے دور میں بھی ایسی ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں تاہم ملاقات کا یہ وقت مناسب نہیں بلکہ اس سے شکوک و شبہات میں اضافہ ہوگا۔

The post وزیراعظم – چیف جسٹس ملاقات صرف کچرے، پانی سے متعلق نہیں ہوگی، خورشید شاہ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2E6joDI
via IFTTT

No comments:
Write komentar