اسلام آباد(ویب ڈیسک ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر)صفدر کا کہنا ہے کہ انشااللہ چئیرمین سینیٹ مسلم لیگ ن کا ہوگا، فرحت اللہ بابر نے کل سینیٹ میں پاکستانیوں کی دل کی آواز پیش کی۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف
کے داماد کیپٹن (ر)صفدر نے فرحت اللہ بابر کے بیان پر کہا کہ فرحت اللہ بابر نے ایک لکیر کھینچی ہے ، فرحت اللہ بابر نے کل تقریر بطور پاکستانی کی ہے، فرحت اللہ بابر نے ہرپاکستانی کے دل کی آواز پیش کی ہےکیپٹن(ر)صفدر کا کہنا تھا کہ فرحت اللہ بابرنے کہا ریاست کے اندرریاست کو روکنا ہے ، جمہوری قوتیں کواکٹھا ہونا ہوگا، اگرایسا نہ ہواتوریاست کےاندرریاست کوفروغ ملےگا۔انکا مزید کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی نے بھی ایسی بات کی تھی اب یہ سلسلہ رکے گانہیں، کہیں توہین عدالت ہوجاتی ہے کہیں بغاوت کا مقدمہ بن جاتا ہے۔نااہل وزیراعظم کے داماد نے کہا کہ 2018کا الیکشن نہیں ریفرنڈم ہوگا، ن لیگ انشااللہ اپنا چیئرمین سینیٹ بنائے گی ، مشاورت جاری ہے۔رضا ربانی کے حوالے سے کیپٹن(ر)صفدر کا کہنا تھا کہ رضاربانی قوم کااثاثہ ہیں، دل سے ان کااحترام کرتا ہوں۔یاد ریے دو روز قبل بھی کیپٹن (ر)صفدر نےعدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ سازشوں کا سلسلہ بند ہوناچاہیئے۔عدالتی فیصلےغلط ہوں تو مشرقی پاکستان بنتاہے، ریاست پراپنی انا کا بوجھ نہیں ڈالنا چاہیئے، توسیع نہیں دینی چاہیئے۔ ملازمتوں کی توسیع نے ملک کو کمزورکیا۔انھوں نے مزید کہا کہ ووٹ پرنوازشریف اورنوٹ پرقائداعظم چلے گا۔اس سے قبل بھی انکا کہنا تھا کہ ن لیگ کو عوام کے دلوں سے نکالا نہیں جاسکتا ، مشرف نے نواز شریف کو نکالنے کی کوشش کی ، نواز شریف دوتہائی اکثریت سے حکومت میں آئے۔(ن)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://ift.tt/2Ha4Ncf
via IFTTT
No comments:
Write komentar