Technology

Ads

Most Popular

Sunday, 3 June 2018

کوئٹہ میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے کئی مزدور دب گئے، 2 کی لاشیں نکال لی گئیں

 

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ کے علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے ابتدائی اطلاعات کے مطابق وہاں کام کرنے والے 6 مزدور پھنس گئے جن میں سے 4 کی لاشیں نکال لی گئیں۔ کوئٹہ میں چند ہفتوں کے دوران کان بیٹھنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے، چیف مائینز انسپکٹر افتخار احمد کا کہنا ہے کہ سنجدی میں کان حادثے میں پھنسے مزدوروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔صوبائی چیف مائنز انسپکٹر کے مطابق 2 مزدوروں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں اور امید ہے کہ کچھ دیر میں پھنسے مزدوروں کو ریسکیو کرلیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی کوئٹہ کے دو مختلف علاقوں مارواڑ اور اسپین کاریز میں کوئلے کی کان بیٹھنے کے واقعات پیش آئے تھے۔دونوں حادثات میں مجموعی طور پر 18 مزدور جاں بحق ہوئے جن میں سے بیشتر کا تعلق سوات کے علاقے شانگلہ سے تھا جن کی میتیں بعدازاں آبائی علاقے بھیجی گئیں۔

The post کوئٹہ میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے کئی مزدور دب گئے، 2 کی لاشیں نکال لی گئیں appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2HgOqu1
via IFTTT

No comments:
Write komentar