ہری پور (ویب ڈیسک )ہری پور کے پی کے 40سے انتخا با ت میں حصہ لینے کے لیے 13اُمید وا رو ں نے کا غذا ت نا مز دگی حا صل کر لئے ہیں۔ کا غذا ت حا صل کر نیوا لو ں میں پی ٹی آ ئی کے اکبر ایو ب خا ن ،
پی پی پی کے اعجا ز علی درا نی ،قا ضی محمد اسد و دیگر شا مل ہیں ۔تفصیلا ت کے مطا بق حلقہ پی کے 40سے کی صوبا ئی نشست پر انتخا بی معر کے میں حصہ لینے کے لیے 13اُمید وا رو ں نے کا غذا ت نا مز دگی حا صل کر لیے ۔کا غذا ت لینے و ا لو ں میں پی ٹی آ ئی کے اُمیدوا ر اکبر ایو ب خا ن ،پی پی پی کے اعجا ز علی دورا نی اور سا بق صو با ئی وزیر قا ضی محمد اسد و دیگر شا مل ہیں۔کا غذا ت نا مز دگی حا صل اور جمع کروا نے کی حتمی تا ریخ 8جو ن مقر رہے جس کے کا غذا ت کی جا نچ پڑ تا ل ،اعترا ضا ت اور وا پسی کا عمل شر وع ہو جا ئے گا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق عمر ایوب خان کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد پی ٹی آئی کا شیرزاہ بھکر گیا پی ٹی آئی چار دھڑروں میں تقسیم ہو گئی بلدیاتی ممبران نے علم بغاوت بلند کردیا متعدد بڑی برادریوں نے سابق ایم این اے ڈاکٹر راجہ عامر زمان کی حمایت کا اعلان کردیا،فصلی بٹیروں کو پارٹی میں شامل ہونے پر ووٹ
نہیں دیں گئیں نظریاتی کارکنوں کا دبنگ اعلان عمر ایوب خان کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے پی ٹی آئی کا سیاسی گراف ہزارہ میں کم ہو گیا تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ عمر ایوب خان کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد پی ٹی آئی ہریپور میں متعدد دھڑوں میں تقسیم ہو گئی پی ٹی آئی نوجوانوں سمیت متعدد برادریوں نے سابق ایم این اے راجہ عامرزمان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے جبکہ ہری پور کی میاں برادری کے علاوہ ممبر ڈسٹرکٹ کونسل عظمت خان ترین اور انکے ساتھیوں نے بھی راجہ عامر زمان کی حمایت کردی ہے اور آمدہ انتخابات میں ڈاکٹر راجہ عامرزمان کو مکمل طور پر سپورٹ کرنے کا عندیہ بھی دے دیا ہے ادھر راجہ عامر زمان نے کہا ہے کہ جماعت ٹکٹ دے نہ دے وہ انتخابات میں ضرور حصہ لیں گے اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی نے سابق وزیر خزانہ عمر ایوب خان کو ٹکٹ دیا تو ہری پورمیں پی ٹی آئی مختلف ھلقوں سے مزید دھڑوں میں تقسیم ہو جائے گی جس سے پی ٹی آئی کو اور بھی مزید نقصان ہوگا ضلع ہری پور میں بھاری نقصان پہلے سے اٹھانا پڑ رہا ہے عمر ایوب خان کی طرح راجہ عامر زمان بھی انتخابی مہم کے لیے متحرک ہوچکے ہیں اور اپنے اپنے جنبے دھڑے کے لوگوں کے ساتھ مشاورت بھی شروع کر دی ہے ایسی صورت حال میں پی ٹی آئی کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔(ف،م)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2JwdnGY
via IFTTT

No comments:
Write komentar