Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 6 June 2018

اصغر خا ن کیس: چیف جسٹس ثاقب نثار نے نواز شریف کو بڑی خوشخبری سنا دی

 

اسلام آباد(ویب ڈیسک )سپریم کورٹ نے نوازشریف کو وکیل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے اصغر خان کیس کی سماعت 12 جون تک ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں بنچ نے اصغر خان کیس کی دوبارہ سماعت کی تو چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ نوازشریف کاپتہ چلا ،کدھر ہیں؟

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اٹارنی جنرل پتہ کرنے گئے ہیں۔اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ نوازشریف احتساب عدالت میں ہیں،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اگرنوازشریف نہیں آناچاہتے تووکیل آجائے،اٹارنی جنرل نے کہا کہ نوازشریف اپنی نمائندگی کیلئے وکیل کا بندوبست کررہے ہیں۔عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو وکیل کرنے کیلئے مہلت دیتے ہوئے اصغرخان کیس کی سماعت 12 جون تک ملتوی کردی دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق اسلام آبادسابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں قبل از وقت انتخابات دھاندلی کی بحث چلتی رہتی ہے اور اس کا آغاز ہو چکا ہے۔احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کے دوران نواز شریف نے کہا کہ قبل از وقت انتخابات میں دھاندلی کا آغاز اس وقت سے ہوا جب مجھے مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے ہٹایا گیا اور مجھے زندگی بھر کے لئے نااہل کیا گیا۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہر بات پر از خود نوٹس لیا جاتا ہے، جب مسلم لیگ (ن) کے لوگوں کو دوسری جماعتوں میں شامل کیا جاتا ہے تو کوئی نوٹس نہیں ہوتا۔نواز شریف نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ہمارے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ سے محروم کردیا گیا، کیا کوئی ایسی مثال موجود ہے کہ پارٹی ٹکٹ سے محروم کیا گیا ہو۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ تبدیلی کو کوئی روک نہیں سکتا، تبدیلی آ کر رہے گی جو ملک کے لیے ناگزیر ہے۔ریحام خان کی کتاب سے متعلق سوال پر نواز شریف نے کہا کہ ریحام خان کی کتاب سے متعلق عمران خان یا ان کے لوگوں کو معلوم ہوگا مجھے نہیں، اس سے متعلق صرف اخباروں میں پڑھ رہا ہوں(ز،ط)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2LqzqME
via IFTTT

No comments:
Write komentar