لاہور(ویب ڈیسک)تجزیہ کار مجیب الرحمن شامی نے کہا ہے کہ ریحام خان کی کتاب دنیا کی پہلی کتاب ہے جسے چھپنے سے پہلے نوٹسز جاری ہو رہے ہیں حالانکہ اس کا مصدقہ مسودہ تک منظر عام پرنہیں آیا ۔ پروگرام نقطہ نظر کے میزبان اجمل جامی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا
کہ پی ٹی آئی والے ریحام خان کی کتاب آنے سے پہلے اسے ڈمپ کرنا چاہتے ہیں، حمزہ علی کہتے ہیں کہ شہباز شریف نے پیسے دیئے ، ریحام خان تردید کر رہی ہیں ۔کتاب کے مخالفین خود اس کی مشہوری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا شادی عمران خان کی پہلی ، طلاق دوسری غلطی تھی، سب کو اخلاقیات کا خیال رکھنا چاہیے ۔ اصغر خان کیس پر انہوں نے کہا مقدمہ پہلے افتخار چودھری نے سنا ، کسی نے کچھ نہ کیا، آج سپریم کورٹ اس پر بیٹھ گئی ہے ۔ کیس میں پہلی کارروائی اسد درانی کے خلاف ہونی چاہیے ، پیسے لینے اور دینے والے کون ہیں، ثابت ہو نا مشکل ہو گا ۔ عمران خان کے پہلے جلسے کا خرچہ علیم خان نے کیا تھا ، تب وہ پی ٹی آئی میں شامل نہیں تھے ۔ ایجنسیاں پیسے دینے کی رسید جاری نہیں کرتیں،وہ نہیں سمجھتے کہ اصغر خان کیس سے کچھ نکلے گا ۔ زیادہ سے زیادہ سپریم کورٹ سود سمیت پیسے واپس کرنے کا کہہ سکتی ہے ۔ شہباز شریف کی کارکردگی پر انہوں نے کہا کہ صحت ، تعلیم، بجلی اور انتظامی امور میں انہوں نے اچھا کام کیا ۔بعض کمپنیوں کی کارکردگی بہتر جبکہ کچھ کام نہیں کرسکیں ۔
دوسری جانب یک خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران کی سابق اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ میری کتاب میں ایک بلیک بیری کا ذکر ہے اور پی ٹی آئی اسی کی وجہ سے خوفزدہ ہے۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران کی سابق اہلیہ ریحام خان کا نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میری کوشش ہے کہ یہ کتاب الیکشن سے قبل ہی شائع ہو جائے۔جو لوگ میری کتاب کے ساتھ ’رائیونڈ کنکشن‘ کا الزام عائد کر رہے ہیں وہ اس کا ثبوت بھی لائیں۔۔ریحام خان کا گزشتہ روز پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری کی پریس کانفرس سے متعلق کہنا تھا کہ فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پر توجہ نہیں دینی چاہیے، کسی کو حق نہیں کہ مجھے وارننگ دے، میں کسی کی عزت نہیں اچھال رہی، یہ خود باتیں کر رہے ہیں۔۔ریحام خان کا مزید کہنا تھا کہ میں کسی کے کندھے پر بندوق رکھ کر کتاب نہیں لکھ رہی۔میرے پاس ای میلز اور شواہد موجود ہیں۔میرے پیچھے کوئی مغربی قوت اور سیاسی جماعت نہیں ہے، میں کسی کی عزت نہیں اچھال رہی یہ خود باتیں کر رہے ہیں، میں جوابدہ نہیں ہوں۔ریحام خان کا مزید کہنا تھا کہ میری کتاب میں ایک بلیک بیری کا ذکر ہے اور پاکستان تحریک انصاف اسی سے خوفزدہ ہے۔(ف،م)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2Jys10m
via IFTTT

No comments:
Write komentar