Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 2 June 2018

بریکنگ نیوز: عام انتخابات کب ہوں گے؟ الیکشن کمیشن نے بڑا حکم جاری کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں کی دوڑیں لگوا دیں

 

اسلام آباد(ویب ڈیسک) کاغذات نامزدگی اور حلقہ بندیاں کالعدم قرار دینے کےبعد چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس جاری ہے۔نجی نیوز چینل کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی زیر صدارت ہونے والے ہنگامی اجلاس میں الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران، سیکریٹری الیکشن کمیشن اور ایڈیشنل سیکریٹری ایڈمن

بھی شریک ہیں۔ اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے نامزدگی فارم سے متعلق فیصلے اور حلقہ بندیاں کالعدم قرار دینے سے متعلق فیصلوں کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر آج کاغذات نامزدگی سے متعلق ضروری فیصلے کیے جائیں گے۔سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا کہ حلقہ بندیاں کالعدم قراردینے سےمتعلق بھی عدالتی فیصلے موصول ہوگئے ہیں، نیانامزدگی فارم بنانا ہے یا پرانے میں ترامیم کرنی ہیں، اس پرفیصلہ کیاجائے گا۔صحافی کے سوال پر کہ کیا شیڈول میں تاخیر ہو سکتی ہے؟ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ اجلاس میں اسی حوالے سے جائزہ لیاجائے گا، کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔ادھر شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی آج سے وصول کیے جانے تھے تاہم عدالتی فیصلوں کےبعد الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو آج کاغذات نامزدگی کی وصولی سے بھی روک دیا ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن نےانتخابی اصلاحات کمیٹی کے ارکان کو اس تمام صورتحال کا ذمہ دار ٹھہرادیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہےکہ زاہدحامد، شیریں مزاری، انوشہ رحمان اور نویدقمر فارم تبدیلی میں پیش پیش رہے، انتخابی اصلاحات کمیٹی الیکشن کمیشن حکام پرسخت تنقید کرتی رہی، کئی کمیٹی ارکان تعلیمی قابلیت کاخانہ بھی ختم کرانے کے لیے اصرار کرتے رہے۔

یہ خبر پڑھیں :‌ریحام خان نے اپنی کتاب مں عمران خان کو شطاںن ، خود کو تہجد گزار خاتون قرار دیا ہے اور شہبازشریف کو ۔۔۔ معروف اداکارحمزہ علی عباسی نے ایسا انکشاف کر دیا کہ ملک مںں نئی بحث چھڑ گئی

ذرائع الیکشن کمیشن نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی عدم موجودگی میں نئےکاغذات نامزدگی منظور کیے گئے، نئےکاغذات نامزدگی اجرا کے باعث فارم جمع کرانے کی تاریخ میں ردوبدل کاامکان ہے ۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز کاغذات نامزدگی میں ترامیم کالعدم قرار دے کر الیکشن کمیشن کو نئےکاغذات نامزدگی تیار کرنے کا حکم دیا تھا۔لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کاغذات نامزدگی کے فارم اے اور بی میں تمام خامیاں دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پارلیمنٹ نے ترمیم کرکے قرضہ جات اور نادہندگی کے جو خانے نکالے ہیں، وہ فارم میں موجود سمجھے جائیں گے۔اپنے 39 صفحات پر مشتمل فیصلے میں عدالت عالیہ کا کہنا تھا کہ نئےکاغذات نامزدگی میں آئین کے آرٹیکل 62 اور 63کے تقاضے دوبارہ شامل کیے جائیں۔ملک میں عام انتخابات 2018 کے لیے 25 جولائی کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ ایڈیشنل سیکر ٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عام انتخابات 25 جولائی کو ہی ہوں گے، جبکہ الیکشن کمیشن کو لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پرسپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔(ف،م)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2HekfDJ
via IFTTT

No comments:
Write komentar