Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 2 June 2018

وقت کیا سے کیا بنا دیتا ہے۔۔۔۔۔۔۔(ن) لیگی حکومت ختم ہوتے ہی نواز شریف کی عدالت میں پیشی نے سب کو حیران کر دیا

 

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئینی مدت پوری ہونے پر ختم ہوئی تو سابق وزیراعظم نواز شریف کو ملنے والا پروٹوکول بھی ختم ہو گیا۔ وہ حکومت ختم ہونے کے بعد احتساب عدالت میں پیش ہوئے تو ان کے ساتھ موجود گاڑیوں کی تعداد دیکھ کر

ہی سب حیران رہ گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) حکومت آئنی مدت پوری ہونے پر تحلیل ہو گئی جس کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کو ملنے والا پروٹوکول بھی ختم ہو گیا اور نااہلی کے باوجود سال بھر ملنے والے پروٹوکول کے مزے اب ختم ہو گئے۔ نواز شریف معمولی پروٹوکول کیساتھ احتساب عدالت پیش ہوئے جبکہ ان گنت گاڑیوں کے بجائے صرف دو گاڑیاں دکھائی دی۔ نواز شریف کے قافلے کے ساتھ اسلام آباد پولیس کی صرف ایک گاڑی موجود تھی جبکہ اس مرتبہ تو موبائل جیمرز بھی دکھائی نہیں دئیے۔ سرکاری پروٹوکول واپس لئے جانے پر نواز شریف نے اب ذاتی سیکیورٹی انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نواز شریف کے قریبی ذرائع کے مطابق اس مقصد کیلئے چار ڈبل کیبن گاڑیاں خریدی گئی ہیں جبکہ اس کے علاوہ پرائیویٹ سیکیوٹری گارڈز کی خدمات بھی لی جائیں گی دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق سپریم کورٹ نے اصغرخان کیس میں نوازشریف، جاوید ہاشمی سمیت 21 سویلین کو نوٹس جاری کر دیئے ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے لاہور رجسٹری میں اصغرخان کیس کی سماعت کی ، اٹارنی جنرل نے کابینہ کے فیصلے سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی،اٹارنی جنرل نے کہا کہ کابینہ نے عدالتی فیصلے پرعملدرآمدکافیصلہ کیاہے اورایف آئی اے کوتفتیش جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ پیسے وصول کرنے والوں سے رقم کی واپسی کاکیاطریقہ کاربنایاگیا؟،عدالت نے نوازشریف،جاویدہاشمی سمیت 21سویلین کونوٹس جاریکردیئے،عدالت نے اسددرانی،عابدہ پروین سمیت دیگرکوبھی نوٹس جاری ردیئے اس کے علاوہ ڈی جی نیب اورایف آئی اے کوبھی نوٹس جاری کئے گئے۔عدالت نے کابینہ اجلاس کی رپورٹ عدالتی عملے کودوبارہ سیل کرنے کاحکم دیتے ہوئے سماعت 6 جون تک ملتوی کردی(ز،ط)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2kFQouW
via IFTTT

No comments:
Write komentar