کراچی ( ویب ڈیسک ) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف سے دبئی میں پارٹی رہنما احمد حسین نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال، انتخابی اور پارٹی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر پرویز مشرف نے پاکستان واپسی کا شیڈول طے کرنے کا عندیہ بھی دیا ۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں احمد حسین نے پرویز مشرف سے ملاقات کی جس میں بہت سارے سیاسی امور پر بات چیت ہوئی اور اس موقع پر پرویز مشرف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا وہ جلد پاکستان واپسی کا شیڈول طے کریں گے اور عوام کے درمیان ہوں گے۔ انہوں نے کہا وہ پاکستان جلد واپسی کیلئے اپنی قانونی ٹیم، پارٹی رہنماؤں اور طبی ماہرین سے مشاورت کر رہے ہیں اور کسی بھی وقت پاکستان واپس آئیں گے۔ سربراہ اے پی ایم ایل نے کہا ملک کو اس وقت تیسری سیاسی قوت کی ضرورت ہے۔ عوام آئندہ الیکشن میں چوروں لیٹروں اور کرپٹ عناصر کو مسترد کر دیں گے۔ پرویز مشرف نے واضح کیا کہ وہ پاکستان واپسی کے بعد بھرپور سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔ احمد حسین نے بتایا کہ پرویز مشرف جلد کراچی سمیت ملک بھر میں اے پی ایم ایل اور اتحادیوں کے عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ لیکن ابھی تک یہ طے نہیں ہو سکا کہ پرویز مشرف کی واپسی کس دن ہو گی اور وہ آ کر کس حلقہ سے الیکشن لڑیں گے۔ (تازہ ترین خبریں، آرٹیکل، کالمز، اسٹوریز اور ویڈیوز دیکھنے کے لئے ہمارے پیج کو لائیک کریں۔ یا ہماری ویب سائیٹ کو وزٹ کریں۔ شکریہ)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2MF3GoD
via IFTTT
No comments:
Write komentar