نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل نے 2016 میں پہلی مرتبہ اپنا تیار کردہ اسمارٹ فون پکسل متعارف کرایا تھا، جس کا اپ ڈیٹ ورژن 2017 جبکہ اب تیسرا ماڈل رواں برس اکتوبر میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔اور ایسا لگتا ہے کہ گوگل بھی آئی فون ایکس (10) کے ڈیزائن سے متاثر ہوچکا ہے اور اس کا پکسل 3 ایکس ایل (ممکنہ نام) بھی ڈسپلے پر نوچ کے ساتھ ہوگا۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق گوگل کے نئے فلیگ شپ فون میں آئی فون ایکس کے بعد ٹرینڈ ہوجانے والا ڈیزائن نظر آئے گا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ پکسل تھری کے ڈسپلے میں،
ممکنہ طور پر نوچ نہیں ہوگا بلکہ اس کے بڑے سائز کے ماڈل ایکس ایل میں ایسا دیا جائے گا اور اس طرح وہ آئی فون ایکس، ایل جی جی 7، ون پلس سکس اور ہیواوے پی 20 پرو سمیت چند دیگر فونز کی صف میں شامل ہوجائے گا۔اور پہلی مرتبہ گوگل کی جانب سے ایج ٹو ایج اسکرین یا بیزل لیس ڈسپلے بھی دیئے جانے کا امکان ہے۔تاہم گوگل کے نوچ ڈیزائن میں دیگر فونز کے مقابلے میں ایک بڑا فرق ہوگا اور وہ یہ کہ اس میں 2 فرنٹ کیمرے دیئے جانے کا امکان ہے۔اس کے مقابلے میں اس کے چھوٹے ورژن یعنی،
پکسل تھری میں نہ تو نوچ ہوگا اور نہ ہی ایج ٹو ایج ڈسپلے ڈیزائن۔گزشتہ برس کی طرح اس مرتبہ بھی گوگل کی جانب سے یہ فونز اکتوبر میں ہی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے اور ایک رپورٹ کے مطابق گوگل تائیوان کی کمپنی فوکس کون (جو آئی فونز بھی بناتی ہے) کے ساتھ مل کر نئے ڈسپلے ہارڈوئیر کو تیار کرے گا۔ویسے تو یہ ابھی مصدقہ نہیں مگر یہ یاد رہے کہ گوگل کے نئے اینڈرائیڈ پی آپریٹنگ سسٹم میں کمپنی نے مختلف نوچ سائز کا آپشن رکھا ہے تو یہ ڈیزائن گوگل کے اپنے فون میں متعارف کرانا حیران کن نہیں۔
پکسل تھری اور پکسل تھری ایکس ایل کے اسکرین پروٹیکرز کی تصاویر گزشتہ دنوں لیک ہوئی تھیں اور اگر وہ درست ہیں تو ان فونز کے ڈیزائن کا کافی حد تک اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔مختلف افواہوں کے مطابق اس بار بھی گوگل کی جانب سے بیک پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیئے جانے کا کوئی امکان نہیں بلکہ دونوں میں ایک ہی رئیر کیمرہ ہوگا۔گوگل نے گزشتہ برس کے آخر میں اسمارٹ فون کمپنی ایچ ٹی سی کو 1.1 ارب ڈالرز کے عوض کریدا تھا تو اب اسے اسمبلنگ کے لیے دیگر کمپنیوں کی مدد لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
The post گوگل کے نئے فلیگ شپ فونز کیسے ہوں گے؟ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2xtroAq
via IFTTT


No comments:
Write komentar