لاہور (ویب ڈیسک) مانچسٹر سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 710 مانچسٹر سے لاہور آ رہی تھی کہ دوران لینڈنگ جہاز سے پرندہ ٹکرا گیا۔پرندہ طیارے کے انجن نمبر ایک سے ٹکرایا۔ پرندہ ٹکرانے سے
یہ خبر پڑھیں : بریکنگ نویز : الکشنج کمشن کاغذات نامزدگی کی وصولی کا عمل اچانک روک دیا ، وجہ کیا بنی خبرآگئی
جہاز کا انجن نمبر ایک متاثر ہوا البتہ طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔پائلٹ نے انتہائی مہارت سے طیارے کو باحفاظت لینڈ کروایا جس کے بعد انجن کی مرمت کے کام کا آغاز کیا گیا ۔ پی آئی اے کے ماہر انجینئیرز نے حادثے کے بعد دوپہر ایک بجے تک طیارے کی روانگی کا وقت دیا تھا۔ ماہر انجینئیرز نے بتایا کہ پرندہ ٹکرانے سے جہاز کے انجن کے دو حصوں کو دوبارہ بحال کیا گیا۔ ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔(ف،م)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2JaVXwc
via IFTTT

No comments:
Write komentar