Technology

Ads

Most Popular

Tuesday, 19 June 2018

کھیل کے میدان سے بڑی خبر: ون ڈے انٹرنیشنل کی رینکنگ جاری، پاکستان نے دنیا کے مضبوط ٹیم آسڑیلیا کو پیچھے چھوڑ دیا

 

دبئی(ویب ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے انٹرنیشنل کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 34 سال بعد چھٹی پوزیشن پر آ گئی ہے ، جبکہ پاکستان اس رینکنگ میں 5 نمبر پر چلی گئی۔تفصیلات کے مطابق اس تنزلی کا باعث انگلینڈ کیخلاف

جاری ون ڈے سیریز کے ابتدائی دو میچوں میں شکست ہے جبکہ کارڈیف اور لندن میں کھیلے گئے میچوں میں شکست کے بعد آسٹریلوی ٹیم کے 102 رینکنگ پوائنٹس ہو گئے ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے رینکنگ پوائنٹس بھی 102 ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ آسٹریلیا کی موجودہ ٹیم میں صرف شان مارش ہی ایک ایسے کھلاڑی ہیں جو اس وقت دنیا میں موجود تھے جب آسٹریلوی ٹیم چھٹی پوزیشن پر آئی تھی اور یہ 1984ءکی بات ہے۔واضح رہے کہ چیمپینز ٹرافی کی فاتح پاکستانی ٹیم پانچویں پوزیشن پر براجمان ہے۔ ماہرین کرکٹ کے مطابق انگلینڈ کیخلاف ’معجزانہ‘ کارکردگی ہی آسٹریلیا کو مزید تنزلی سے بچا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ اس سےقبل پاکستانی کپتان سرفراز احمد کی جارحانہ اننگز کی بدولت پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 48 رنز سے شکست دے کر 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈن برگ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ درست ثابت ہوا۔ گرین شرٹس نے اپنے مقررہ 20 اوورز میں 205 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف مہمان ٹیم کو دیا۔کپتان سرفراز 89 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ شعیب ملک 27 گیندوں پر

یہ بھی پڑھیں:جناب !ایک ’ سوموٹو‘ اِدھر بھی ۔۔۔۔۔۔۔ ریحام خان کی عمران خان کے ساتھی شادی اور پھر متنازعہ کتاب۔۔۔۔۔۔ کپتان کی سابقہ اہلیہ نے بی بی سی کو کیا انٹرویو دیا؟ نامور صحافی نے کوزے میں دریا بند کر دیا

53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔فخر زمان اور احمد شہزاد نے پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز کیا۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 33رنز پر گری جب احمد شہزاد 14 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔پاکستان کو دوسرا نقصان 46 کے مجموعی اسکور پر ہوا جب فخر زمان بھی 21 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کی تیسری وکٹ 87 کے مجموعی اسکور پر گری جب حسین طلعت 18 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔چوتھی وکٹ پر کپتان سرفراز اور تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک نے اسکاٹش بولرز کو تختہ مشق بنالیا اور دونوں نے برق رفتار نصف سنچریاں اسکور کیں۔چوتھی وکٹ 183 رنز پر گری جب شعیب ملک 53 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ جبکہ سرفراز احمد کیریئر بیسٹ 89 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔(م،ش)

یہ بھی پڑھیں:آصف زرداری اپنا تجربہ استعمال کر گئے، الیکشن سے قبل ایسے دبنگ سیاستدان کو پیپلزپارٹی میں شامل کر لیا کہ مخالف جماعتیں منہ دیکھتی رہ گئیں

یہ بھی پڑھیں:آصف زرداری اپنا تجربہ استعمال کر گئے، الیکشن سے قبل ایسے دبنگ سیاستدان کو پیپلزپارٹی میں شامل کر لیا کہ مخالف جماعتیں منہ دیکھتی رہ گئیں



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2MBTtsI
via IFTTT

No comments:
Write komentar