Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 2 June 2018

اپنی کتاب میں شہباز شریف کے بے جا تعریفیں ۔۔۔۔ ریحام خان مسلم لیگ (ن) کے صدر سے دراصل چاہتی کیا ہیں؟ پاکستانی سیاست میں نئی بحث چھیڑ دینے والی کہانی سامنے آگئی

 

اسلام آباد( ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے معروف صحافی مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ریحام خان عمران خان کو کہتی تھیں کہ تم بس پارٹی میرے حوالے کر دو، اور بس بیٹھ کر دیکھو جیسے الطاف حسین بیٹھ کر پارٹی کو دیکھا کرتے تھے، مبشر لقمان نے کہاکہ شہباز شریف

اس لیے اچھے ہیں کیوں کہ جب یہ کتاب لکھی گئی اس وقت شہباز شریف وزیراعلیٰ تھے، اور امکان تھا کہ وہ مسلم لیگ ن کے سربراہ بن جائیں گے،،ریحام خان کا خلاف تھا کہ پانامہ کا فیصلہ میاں صاحب اور ان کے خاندان کے خلاف آنا ہی نہیں ہے، اور ان لوگوں نے ہی حکومت میں رہنا ہے۔ ان کے کئی خواب تھے جن میں سے ایک شہباز شریف کے ساتھ ذاتی تعلق استوار کرنا تھا، کیونکہ ان کو علم تھا کہ شہباز شریف بھی شوقین آدمی ہیں، تو انہوں نے فائدے اٹھانے تھے، ان کو ٹی وی چینل میں نوکری بھی غالباً انہی کی وجہ سے ملی،ان کو پیسے کون دے رہا تھا سب کو علم ہے۔وہاں بلٹ پروف گاڑی کس نے ریحام خان کو مہیا کی تھی یہ بھی سب کو پتہ ہے۔ وہاں ریحام خان کی سکیورٹی کے لیے پولیس اہلکار کس نے بھجوائے تھے یہ بھی سب کو پتہ ہے۔ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب اکثر و بیشتر خبروں کی زینت بنی رہتی ہے۔ حال ہی میں ریحام خان کی کتاب سے متعلق پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کے انکشافات نے اس کتاب کو ایک مرتبہ پھر خبروں کی زینت بنا دیا ہے۔

حمزہ علی عباسی کے بعد اب معروف صحافی مبشر لقمان نے بھی ریحام خان سے متعلق کئی انکشافات کر دئے۔نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے معروف صحافی مبشر لقمان نے کہا کہ بات یہ ہے کہ ریحام ایک انتہائی لالچی ، مکار ، دھوکے باز اور خطرناک عورت ہیں۔ میں ان الفاظ کا چناؤ ہوش و حواس میں کر رہا ہوں اور آن دی ریکارڈ بات کر رہا ہوں، ریحام خان کی واحد کامیابی ہے کہ وہ کھی عمران خان کے نکاح میں رہی ، عمران خان نے اس زندگی میں جو غلطیاں کی تھیں ان کی سزا عمران خان کو ملنا تھی اور وہ اسی صورت میں ملی۔ بحیثیت مسز عمران خان ہم سب نے ریحام خان کو بے حد عزت دی لیکن اس خاتون کو یہ عزت راس نہیں آئی۔ یہ کسی معاملے میں کوئی حد نہیں جانتی، ریحام خان نے جگہ جگہ سے پیسے مانگنا شروع کر دئے۔ لاہور میں مشہور جیولر سے زیورات خریدے اور پیسے نہیں دئے ،پھر ایک ڈیزائنر سے کپڑے لیے لیکن پیسے نہیں دئے۔ اس قسم کی بہت حرکتیں تھیں جو ریحام خان نے کیں اور جب یہ حرکتیں عمران خان پر کُھلنا شروع ہوئیں تو وہ سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔(ف،م)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2sEcylc
via IFTTT

No comments:
Write komentar