اسلام آباد (ویب ڈیسک)نیپرا نے ماہ اپریل کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 68 پیسے کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ یہ کمی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدد میں کی گئی ہے اس سلسلہ میں نیپرا نے بجلی کمپنیوں کی درخواست کی سماعت 24 مئی کو کی تھی جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق
مسلم لیگ ن حکومت کا دور اقتدار ختم ہوتے ہی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بہت بڑھ گیا ہے ۔سابق وزیر اعلی شہباز شریف کا اعلان درست ثابت ہوا کہ گزشتہ رات بارہ بجے کے بعد سے عوام جا نیں اور لوڈ شیڈنگ جانے ۔گزشتہ رات بارہ بجے کے بعد سے شہروں میں لوڈ شیڈنگ کادورانیہ بڑھ گیا ۔ لیسکو سمیت ڈسکوز نے لوڈ شیڈنگ کادورانیہ بڑھا کر آٹھ گھنٹے کر دیا ۔ گزشتہ روز ملک بھر میں شدید لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔ بار بار ہونے والی لوڈ شیڈنگ کے باعث ایک جانب روزہ داروں کا امتحان بڑھ گیا تو دوسری جانب معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ۔ سحر و افطار سمیت تراویح اور نماز جمعہ کے موقع پر بھی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔ بار بار ہونے والی لوڈ شیڈنگ کے باعث بیشتر علاقوں میں پانی کی قلت ہو گئی اور اکثر نماز کے وقت وضو کرنے کیلئے پانی بھی نہیں ہوتا ۔کئی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بارہ گھنٹے سے بھی تجاور کر گیا شہروں میں بھی رات کے وقت لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث کئی علاقوں میں لوگوں نے اندھیرے میں ہی سحری کی اس طرح افطار کے موقع پر بھی بجلی کی بندش جاری رہی (ز،ط)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2J8lGcD
via IFTTT

No comments:
Write komentar