کوالالمپور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملائشیا کے وزير دفاع نے کہا ہے کہ ملائشیا کی فوج کو سعودی عرب کے فوجی اتحاد سے خارج کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور ملائشیا کی فوجیں عنقریب سعودی عرب سے واپس چلی جائیں گی۔ ملائشیا کے وزير دفاع نے کہا کہ یمن کے خلاف سعودی عرب کے فوجی اتحاد سے نکلنے کا فیصلہ گذشتہ ہفتہ کیا گیا تھا اور ملائشیا کو خلیج فارس کے تنازعات میں شرکت کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ ملائشیا کے وزیر دفاع نے کہا کہ ملائشیا کی فوج یمن پر بمباری میں حصہ لے رہی ہیں ۔ ہمیں ایک اسلامی ملک کے خلاف جنگ میں دوسرے ملک کی مدد نہیں کرنی چاہیے۔
The post ملائشیا کا سعودی عرب کے فوجی اتحاد سے خارج ہونے کا اعلان appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2IBAQC5
via IFTTT
No comments:
Write komentar