Technology

Ads

Most Popular

Friday, 29 June 2018

اخروٹ کھائیں، ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ کم کریں

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اخروٹ کھانے کو عادت بنانا ذیابیطس ٹائپ ٹو جیسے خاموش قاتل مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک کم کرتا ہے۔کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق میں 34 ہزار سے زائد بالغ افراد کی غذائی عادات کا تجزیہ کیا گیا کہ 3 کھانے کے چمچ اخروٹ کھانا ذیابیطس ٹائپ ٹو میں مبتلا ہونے کا خطرہ 47 فیصد تک کم کردیتا ہے۔تحقیق کے مطابق اخروٹ کھانے اور ذیابیطس کے مرض سے بچنے کے درمیان مضبوط تعلق دریافت کیا گیا ہے۔اس سے پہلے کی طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات پہلے ہی سامنے آچکی ہے کہ اخروٹ دماغی افعال اور دل کی صحت کے لیے فائدہ مند گری ہے۔

اس تحقیق میں شامل ذیابیطس کے شکار افراد کے مختلف لیب ٹیسٹ کیے گئے اور یہ دریافت ہوا کہ جن لوگوں کے اندر اخروٹ کھانے کی عادت تھی، ان میں ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ اس گری سے دور رہنے والوں کے مقابلے میں نمایاں حد تک کم پایا گیا۔اخروٹ پولی سچورٹیڈ فیٹ سے بھرپور ہے جو صحت کے لیے فائدہ مند سمجھا جاتا ہے جبکہ اس میں موجود الفا لینولینک ایسڈ، اومیگا تھری فیٹی ایسڈ، پروٹین اور فائبر سب ہی فائدہ مند اجزاءہیں۔ماضی کی طبی رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آچکی ہے کہ روزانہ آدھا کپ اخروٹ کا استعمال نظام ہاضمہ کو تحفظ فراہم کرتا ہے جبکہ کینسر سمیت دل اور دماغ کے امراض کا خطرہ کم کرتا ہے۔

The post اخروٹ کھائیں، ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ کم کریں appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2IyoZVv
via IFTTT

No comments:
Write komentar