Technology

Ads

Most Popular

Sunday, 3 June 2018

شامی عوام کی حمایت کے سلسلے میں ایرانی حکومت اور عوام کا شکریہ:شامی وزیر خارجہ

 

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک)شام کے وزير خارجہ ولید المعلم نے اقوام متحدہ کے نمائندے کی طرف سے شام کی بنیادی آئینی کمیٹی کے اراکین کے نام ظاہر کرنے پر شدید تنقید کی اور شامی عوام کی حمایت کے سلسلے میں ایرانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ولید المعلم نے کہا کہ شام کے خلاف مغربی اور عربی سازش اور دہشت گردی کے آغاز سے ایران شام کے ساتھ کھڑا ہے اور ہم ایرانی عوام اور حکومت کی طرف سے کی جانے والی حمایت پر ان کے شکرگزار ہیں۔

شام کے وزیر خارجہ نے کہا کہ شام میں ایران کی موجودگی قانونی اور شامی حکومت کید رخواست پر ہے جبکہ امریکہ، فرانس اور ترکی کی شام میںم وجودگی غیر قانونی اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ولید المعلم نے کہا کہ امریکہ، فرانس اور ترکی شام میں تباہی اور دہشت گردی کے فروغ کے اصلی ذمہ د ار ہیں۔

The post شامی عوام کی حمایت کے سلسلے میں ایرانی حکومت اور عوام کا شکریہ:شامی وزیر خارجہ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2JbdioI
via IFTTT

No comments:
Write komentar