لاہور(ویب ڈیسک) مریم نواز کو بیگم کلثوم نواز کے حلقے سے ٹکٹ دینے کی منظوری دے دی گئی، مریم نواز این اے 125 کے حلقے سے الیکشن لڑیں گی . لاہور میں مسلم لیگ ن کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں طے پایا کہ مریم نواز اپنے والد کے
آبائی حلقے سے الیکشن لڑیں گی، میاں نوازشریف نے جب اس حلقہ سے الیکشن لڑا تو اس حلقے کا نمبر چھیانوے تھا جو بعدازاں این اے ایک سو بیس ہوا اور پھر اب نئی حلقہ بندی کے مطابق این اے ایک سو پچیس ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز کو اس حلقے سے الیکشن لڑنےکی اجازت ان کے والد نوازشریف نے دے دی ہے ، اسی حلقے سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی ایک سو انچاس سے بھی مریم نواز الیکشن لڑیں گی . نوازشریف کی عدالت سے نااہلی کے بعد سترہ ستمبرکو ضمنی انتخاب میں مریم نوازشریف نے بہترین انداز میں انتخابی مہم چلاتے ہوئے اپنی والدہ کو بڑے مارجن سے کامیابی دلوائی تھی۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مریم نواز
کس حلقے سے الیکشن لڑ سکتی ہیں،بڑی خبر آ گئی مریم نواز ممکنہ طور پر این اے 125 سے قومی اسمبلی کی امیدوار ہوں گی جبکہ شہباز شریف این اے 132 سمیت دو حلقوں سے الیکشن لڑیں گے.تفصیلات کے مطابق 2018 پاکستان میں عام انتخابات کا سال ہے. جیسے جیسے انتخابات قریب سے قریب تر آ رہے ہیں سیاسی جوڑ توڑ اپنےعروج پر پہنچ چکا ہے. شاس حوالے سے سیاسی جماعتوں کی جانب سے جلسوں کی صورت میں سیاسی پاور شو کے سلسلے بھی جاری و ساری ہیں اور ان جلسوں میں بڑے بڑے سیاسی نام اپنی پارٹیوں کو خیر باد کہہ کر نئی جماعتوں کے ساتھ اپنی سیاسی وفاداریوں کا اعلان کر رہے ہیں.سیاسی کارکنان اور رہنما اپنے اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کے تحت سیاسی وفاداریاں تبدیل کررہے تو دوسری جانب متعلقہ اداروں نے بھی انتخابات کی تیاری شروع کر دی ہے۔اس حوالے سے بڑے بڑے سیاسی رہنماوں کی جانب سے بھی مختلف حلقوں سے انتخابات لڑنے کے اعلان کئیے جا رہے ہیں۔(ف،م)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2sAe4ok
via IFTTT

No comments:
Write komentar