اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کے پاس میرے خلاف ثبوت ہیں توانہیں آگے لے کر جائیں لیکن وہ نہیں لے کر جائیں گے، ٹوئٹر پر ریحام خان نے فواد چوہدری کوقانونی کارروائی کی دھمکی دی اور کہا کہ اگر
فواد چوہدری کے پاس ان خلاف ثبوت ہیں تو انہیں آگے لے کر جائیں لیکن وہ نہیں لے کر جائیں گے، ریحام خان نے کہا کہ وہ فواد چوہدری کو بے بنیاد الزامات پر ضرور عدالت میں لے کرجائیں گی۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے الیکشن سے پہلے اپنی کتاب شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،کتاب میں نہ صرف ریحام خان کی زندگی کے نشیب و فراز شامل ہیں اور وہ بہت سے انکشافات بھی کریں گی، کتاب انگریزی میں ہوگی جس کا اردو ترجمہ بھی شائع کیا جائے گا، دوسری طرف تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ریحام خان کب، کہاں، کس سے اور کس کے ذریعے ملیں، ساری کہانی سامنے آ گئی ہے۔فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پرپیغام میں کہا کہ ریحام خان کی ملاقاتوں کے سارے ثبوت مل گئے ، ریحام خان نے مریم نواز سے ملاقات کی جس کا اہتمام احسن اقبال نے کرایا۔انہوں نے کہا کہ ریحام خان کی مریم نواز سے ملاقات کے ناقابل تردید شواہد نے ساری سازش کا پول کھول دیا کہ کتاب کی تصنیف و اشاعت کا سارا تماشا حقیقی اپوزیشن کو گرانے کیلئے رچایا گیا،سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے ایک ٹویٹ میں
کہا کہ پی ٹی آئی کی الزام تراشی شرمناک ہے ، میری ریحام خان سے عمران کیساتھ شادی سے قبل ایک ملاقات ہوئی تھی، جو کسی نجی ٹی وی کے انٹرویومیں ہوئی تھی ، مجھے سابق میاں بیوی کے جھگڑے میں نہ گھسیٹا جائے۔ ادھرسوشل میڈیا صارفین نے اشاعت سے قبل ہی کتاب پر تنقید شروع کردی ہے جس کا ریحام خان نےجواب دیا اور کتاب کی مفت میں تشہیر کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا،انہوں نے اپنے پرستاروں سے کہا کہ ناقدین کو نظر انداز کردیں، وہ کیچڑ تو اچھالیں گے کیونکہ ان کی اصل ہی یہی ہے ، کتاب کی لندن میں تقریب رونمائی کی تیاریاں جاری ہیں، کتاب کی اشاعت سے بھونچال آنے کا امکان ہے، اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی سوشل میڈیا پر ریحام خان کو خوب برا بھلا کہا،حمزہ عباسی نے کہا کہ انہوں نے کتاب کا مسودہ پڑھا جس کا لب لباب یہ ہے کہ عمران خان دنیا کےسب سے بڑے شیطان ، ریحام خان سب سے تہجد گزار، متقی خاتون اور شہباز شریف سب سے اچھے انسان ہیں ،جس پر ردعمل دیتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ حمزہ علی عباسی نے اشاعت سے قبل کتاب کا مسودہ کیسے پڑھ لیا، یقینا انہوں نے یا تو کوئی فراڈ کیا یا پھر چوری کی،انہوں نے حمزہ علی عباسی پر دھمکیاں دینے کا الزام بھی لگایا۔(ف،م)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2stlAlq
via IFTTT

No comments:
Write komentar