Technology

Ads

Most Popular

Friday, 1 June 2018

یوکرائن کریمیا سے انخلاء تک روس پر پابندیاں رہیں گی :امریکا

 

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کی اقوام متحدہ کے لیے مستقل نمائندہ نکی ہیلی نے کہا ہے کہ یوکرائن اور کریمیا سے مکمل انخلاء تک روس پر پابندیاں عائد رہیں گی۔ امریکا یوکرائن میں روسی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتا ہے ، روس مثبت طرز عمل اپنائے اور خود کو تنہا ہونے سے بچائے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی اقوام متحدہ کے لیے مستقل نمائندہ نکی ہیلی نے کہا کہ جب تک روس یوکرائن اور کریمیا سے نہیں نکل جاتا اس پر عائد پابندیاں برقرار رہیں گی۔ نکی نے یوکرائن سے متعلق اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ہم یوکرائن کے مشرق میں روس کی کارروائیوں اور کریمیا سے الحاق کی شدت سے مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک روس یوکرائن میں اپنی مذموم کارروائیوں کو بند نہیں کرتا امریکا کے طرز عمل میں تبدیلی نہیں آئے گی۔ انہوں نے روس سے ملائیشیا ایئر لائنز کے MH17 طیارے کو گرائے جانے کی ذمے داری قبول کرنے اور اس سے متعلق جاری تحقیقات میں تعاون کرنے کی بھی اپیل کی ہے ۔

دوسری طرف اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلے نبنزیا نے کہا ہے کہ امریکا روس مخالف پروپیگنڈا کر رہا ہے ۔ روس کے کسی کے ساتھ بھی جنگ کی حالت میں نہ ہونے کا ذکر کرتے ہوئے نبنزیا نے یوکرائن کو فائر بندی کی خلاف ورزی کرنے اور جھڑپوں کو ہوا دینے کا قصوروار قرار دیا ہے ۔

The post یوکرائن کریمیا سے انخلاء تک روس پر پابندیاں رہیں گی :امریکا appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2H9XalI
via IFTTT

No comments:
Write komentar