Technology

Ads

Most Popular

Tuesday, 19 June 2018

متحدہ عرب امارات :خاتون سے صحرا میں زیادتی کرنے والے پاکستانی کو عبرت کا نشان بنا دیا گیا

 

دُبئی(ویب ڈیسک) چاقو کی نوک پر خاتون کو اغوا کرنے اور پھر صحرا لے جا کر اجتماعی زیادتی کا ارتکاب کرنے والے دو ملزمان کو عدالت نے پندرہ پندرہ سال جبکہ ایک ملزم کو دس سال قید کی سزا سُنائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنوری 2018ء کی ایک دوپہر کو 41 سالہ کینیائی سیکرٹری اور

یہ بھی پڑھیں:جناب !ایک ’ سوموٹو‘ اِدھر بھی ۔۔۔۔۔۔۔ ریحام خان کی عمران خان کے ساتھی شادی اور پھر متنازعہ کتاب۔۔۔۔۔۔ کپتان کی سابقہ اہلیہ نے بی بی سی کو کیا انٹرویو دیا؟ نامور صحافی نے کوزے میں دریا بند کر دیا

‘ اس کا ایک ہم وطن ملازم ساتھی باب الخلیل کے قریب سڑک پر جا رہے تھے کہ پانچ افراد پر مشتمل ایک گروہ نے اُنہیں روک لیا۔ملزمان کے خطرناک ارادے دیکھ کر جب خاتون نے موقع سے بھاگنے کی کوشش کی تو ملزمان نے خاتون کو جان سے مارنے کی دھمکی دے روکا اور پھر زبردستی ایک موٹر سائیکل پر سوار کرا کے صحرا کی جانب رُخ کر لیا۔ اس سے پہلے انہوں نے کینیائی مرد کو دھمکی دی کہ اگر اس نے اُن کا پیچھا کرنے کی کوشش کی تو وہ اُسے جان سے مار دیں گے۔ پانچوں ملزمان نے خاتون کو صحرا کے دُور دراز علاقے میں لے جا کر اُسے برہنہ کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔دُبئی کی عدالت نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے پر ایک اماراتی اور دُوسرے نامعلوم قومیت والے شخص کو پندرہ پندرہ سال قید کی سزا سُنائی۔ جبکہ ایک پاکستانی ملزم کو خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے

یہ بھی پڑھیں:پتہ کریں پرویز مشرف آ رہے ہیں بلکہ ۔۔۔ سنگین غدرای کیس میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے ایسا ابنگ حکم جاری کر دیا کہ حکومتی افسران کی دوڑیں لگ گئیں

کے الزام میں دس سال قید کی سزا سُنائی ہے۔ پولیس کے مطابق کینیائی مرد کی جانب سے واقعے کی اطلاع دینے پر ایک پولیس ٹیم صحرا میں روانہ کر دی گئی۔جہاں خاتون صحرا میں مِلی جبکہ ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ پاکستانی اور اُس کے دوسرے غیر مُلکی ساتھی ملزم کو سزا پُوری کرنے کے فوراً بعد ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔ جبکہ اس مقدمے میں نامزد دو کم سن ملزمان میں سے ایک کو چھ ماہ قید کی سزا دی گئی ہے۔ ملزمان کو واردات کے دوران نشے کی حالت میں ہونے اور کینیائی مرد کو قتل کرنے کی دھمکی دینے کے الزام میں بھی سزا دی گئی ہے۔(م،ش)

یہ بھی پڑھیں:آصف زرداری اپنا تجربہ استعمال کر گئے، الیکشن سے قبل ایسے دبنگ سیاستدان کو پیپلزپارٹی میں شامل کر لیا کہ مخالف جماعتیں منہ دیکھتی رہ گئیں

یہ بھی پڑھیں:آصف زرداری اپنا تجربہ استعمال کر گئے، الیکشن سے قبل ایسے دبنگ سیاستدان کو پیپلزپارٹی میں شامل کر لیا کہ مخالف جماعتیں منہ دیکھتی رہ گئیں



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2tlsSY8
via IFTTT

No comments:
Write komentar