Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 2 June 2018

افغان حکومت سے مذاکرات پر مبنی امریکی بیان میں کوئی صداقت نہیں، طالبان

 

 

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) طالبان نے افغانستان میں نیٹو اور اتحادی افواج کے کمانڈر کے بیان کو قطعی مسترد کردیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کابل حکومت اور افغان طالبان کے مابین ‘بیک اسٹیج’ رابطے ہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق میڈیا کو موصول ہونے والے اعلامیے میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ‘گزشتہ ہفتے افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل جان نکولسن نے پینٹاگان میں صحافیوں کو بتایا تھا کہ کابل حکام اور طالبان کے درمیان مذاکرات جاری ہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘امریکی کمانڈر کا بیان بالکل بے بیناد ہے’۔

واضح رہے کہ افغانستان میں امریکا کے کمانڈر جنرل جان نکولسن نے کہا تھا کہ افغان حکام سے مذاکرات میں طالبان وفد میں اعلیٰ اور درمیانے درجے کے رہنما شامل ہیں اس کے علاوہ بین الااقوامی تنظیمیں، بیرونی حکومتوں سمیت دیگر فریقین بھی بات چیت کا حصہ ہیں۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ‘افغانستان میں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ناکام پالیسیوں کو چھپانے اور میڈیا کی تنقید سے بچنے کے لیے امریکی جنرل جھوٹ پر مبنی بیانات دے کر دھوکا دے رہے ہیں’۔

The post افغان حکومت سے مذاکرات پر مبنی امریکی بیان میں کوئی صداقت نہیں، طالبان appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2Jcatnk
via IFTTT

No comments:
Write komentar