Technology

Ads

Most Popular

Sunday, 3 June 2018

بن سلمان کا حالیہ غائب ہونے کا قصہ

 

(تسنیم خیالی)
گزشتہ کئی دنوں سے کہا جارہا تھا کہ گزشتہ اپریل میں الخرامی نامی علاقے میں سعودی شاہی محل پر ہونے والے حملے میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان زخمی ہوئے ہیإ ، کچھ کا تو یہ بھی کہنا تھا کہ بن سلمان اس حملے میں مارے جاچکے ہیں مگر باوثوق اطلاعات کے مطابق محمد بن سلمان کی اس حملے میں موت تو دور کی بات وہ تو زخمی بھی نہیں ہوئے ہیں البتہ وہ اس حملے کے بعد شدید خوفزدہ ہوگئے ہیں ان کی زندگی ، رہن سہن اور فیصلوں پراثرانداز ہوچکی ہے، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ الخزامی شاہی محل کے واقع کے پیچھے سیاسی مقاصد ہیں اوریہ واقعہ دہشت گردی کا نہیں یا پھر ’’کیدہ ڈرون‘‘ کا وقعہ نہیں جس طرح سعودی میڈیا دعوے کررہا تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ولی عہد تو حملے میں بچ گئے مگر وہ خوف میں مبتلا ہوگئے ہیں انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا اس قسم کا حملہ شاہی محل میں بھی ہوسکتا ہے جو نظاہر سعودی عرب اور مشرق وسطی میں محفوظ ترین جگہ تصور کی جاتی ہے۔

ذرائع اس بات کی بھی تصدیق کررہے ہیں کہ اس حملے نے محمد بن سلمان زندگی کو مکمل طور پر بدل ڈالا ہے ، انکی نقل وحرکت انتہائی زاز بن چکی ہے انکی سکیورٹی پر مامور افراد پر بھی خاموشی برتی جارہی ہے اور یہ افراد اب سعودی نا ہونے کے برابر ہیں یہ افراد مغربی ممالک سے منگوائے گئے ہیں بن سلمان اب فون کالز کا بذات خود جواب نہیں دیتے اور کوئی بھی نہیں جانتا کہ وہ کہاں اور کیا کررہے ہیں۔

اس کے علاوہ معروف عرب نیوز ویب سائٹ (رای الیوم) نے انکشاف کیا ہے کہ بعض مغربی حلقوں نے بن سلمان کو نصیحت دی ہے کہ وہ منظرعام آئیں اور اپنی طرف سے فیصلے کم کریں کیونکہ ان کے فیصلے انکےلیے دشمنوں کی تعداد بڑھا رہے ہیں ، ان حلقوں نے بن سلمان کو یہ بھی نصیحت دی ہے کہ ’’آپ فی الحال بادشاہوں جیسی حرکتیں نا کریں بلکہ اس وقت کا انتظار کریں جب آپ حقیقی بادشاہ بن جائی گے کیونکہ اسی میں ہی آپ کی بھلائی ہے ‘‘ بن سلمان کا زخمی ہونے یا پھر مارے جانے کی خبر میرے نزدیک معقول نہیں تھی کیونکہ وہ سعودی ولی عہد ہیں اور تخت آل سعود کے مستقبل کے بادشاہ انکا زخمی ہونا یا مارے جانے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل جاتی تھی کیونکہ ایسی خبر آل سعود والے نہیں چھپا سکتے کیونکہ ایسی صورت میں انہوں فی الفور نئے ولی عہد کا اعلان کردینا تھا جو کہ نہیں ہوا بن سلمان ناتو زخمی ہیں اور نہیں ہی مردہ، وہ ٹھیک ٹھاک ہونے کی ساتھ ساتھ اب مناسب وقت کا انتظار کررہے ہیں۔

The post بن سلمان کا حالیہ غائب ہونے کا قصہ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2Jcqqdp
via IFTTT

No comments:
Write komentar