Technology

Ads

Most Popular

Sunday, 3 June 2018

جب شاہ سلمان نے قطر پر حملے کی دھمکی دی

 

(تسنیم خیالی)
قطر کے بائیکاٹ کو چند روز بعد ایک سال پورے ہو جائیں گے اور معاملہ اب تک وہیں کا وہیں ہے ناقطر والے مان رہے ہیں اور ناہی بائیکاٹ کرنے والے سعودی ، اماراتی ، بحرینی اور مصری ، حالانکہ اگر دیکھا جائے تو قطر کے ساتھ ان ممالک نے غیر قانونی اور غیر اخلاقی اقدام کیا ایک اور قابل غور اور ہنسانے والی بات یہ ہے کہ جن وجوہات کی بناء پر قطر کا بائیکاٹ کیا گیا ہے بائیکاٹ کرنے والے ممالک بھی وہی سب کچھ کررہے ہیں مگر اچانک یہ سب کچھ قطر پر حرام اور ان کےلئے حلال ہوگیا، اس بائیکاٹ کے کچھ عرصے بعد خبریں گردش کرنے لگیں کہ سعودی عرب اور امارات نے قطر پر حملہ کرکے قطر پر قبضہ کرنا تھا اور وہاں کی حکومت کو بدل دینا تھا جو سعودی عرب اور امارات کے ماتحت ہوحملے کی خبر میں کتنی صداقت ہے اس بات سے قطع نظر فرانسیسی اخبار ’’لومونڈ‘‘ نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے بذات خود قطر کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی دی تھی اس ضمن میں شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ اگر قطر روس سے دفاعی میزائل سسٹم ایس۔400 خریدے گا تو سعودی عرب نے قطر کے خلاف فوجی کارروائی کردینی ہے اس حملے کوروکنے کیلئے شاہ سلمان نے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون سے کہا کہ وہ روس اور قطر کے درمیان ایس۔400 کی ڈیل ناہونے دیں۔

شاہ سلمان نے اپنےایک پیغام میں میکرون سے اظہار کیا تھا کہ وہ قطر کی روس سے ایس۔400 کی ممکنہ خریداری سے کافی پریشان ہیں کیونکہ ایسا ہونے سے سعودی عرب کی فضائی حدود کو خطرات لاحق ہوتے ہیں اور اس قسم کے اقدام سے علاقے میں استحکام کو خطرات لاحق ہونگے، مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ سعودی عرب ایک ایسے دفاعی سسٹم سے پریشان اور خوفزدہ ہیں جس کا استعمال صرف دفاعی مقاصد کیلئے ہی ہوتا ہے۔

ایس۔400 کسی بھی قسم کا حملہ نہیں کرسکتی وہ صرف دشمنوں کی طرف سے چلائے گئے میزائلوں کو روک سکتا ہے اور انہیں فضاء میں تباہ کرسکتا ہے، بات دراصل ضد اور غرور کی ہے سعودی عرب صرف یہی چاہتا ہے کہ مشرقی وسطی بالخصوص خلیج فارس کے علاقے میں سب سے زیادہ طاقتور وہ خود ہو اور یہ طاقت صرف فوجی نہیں بلکہ تمام شعبوں میں ہو یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب نے عراق اور شام کی تباہی میں اہم کردار ادا کیا اس کے بعدایران کے خلاف سعودی عرب کی حرکتیں سبھی پر عیان ہے اور پھر قطر کے بائیکاٹ کو شروع کیا بات کوئی بھی نہیں اور ناہی اس قسم کی حرکتوں کیلئے سعودیوں کے پاس کوئی ٹھوس جواب ہے بات ہے طاقت، اثرورسوخ اور زور کی اور علاقے میں چوہدری بننے کی۔

The post جب شاہ سلمان نے قطر پر حملے کی دھمکی دی appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2J6YxYh
via IFTTT

No comments:
Write komentar