اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے پارٹی کارکنان نے شدید احتاج کیا ہے۔پارٹی کارکنان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پارٹی کارکنان سے زیادہ الیکٹیبلز کو اہمیت دی ہے۔جب کہ پارٹی کارکنان نے پارٹی کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں اور وہ مشکل وقت میں عمران خان کے ساتھ کھڑے رہے۔
اس تمام صورتحال میںپی ٹی آئی کارکنان نے بنی گالا کے باہر احتجاج کیا ۔عمران خان کا بنی گالا آئے کارکنوں سے پارٹی ٹکٹوں پر تحفظات سے متعلق اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں اپنے بورڈ کے ساتھ بیٹھ کے انصاف اور دیانتداری سے جو فیصلہ کروں گا چاہے جتنی بھی پبلک آ جائے وہ میں تبدیل نہیں کروں گا۔۔عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ پچاس لوگ ہیں اگر دس ہزار لوگ بھی آ جائیں تو میں اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کروں گا۔آپ لوگ مجھے اچھی طرح جانتے ہیں۔اور اگر آج میں نے آپ لوگوں کی بات مان لی تو کل پچاس لوگ اور اکھٹے ہو جائیں گے،اس لیے میں وہی فیصلہ کروں گا جو پارلیمانی بوڑد میں فیصلہ ہو گا۔اس موقع پر پارٹی کارکنان کا کہنا تھا کہ خان صاحب آپ نے ہمیں سکھایا ہے کہ ان حکمرانوں کو بے نقاب کر نا ہے اور اب آپ انہی کو ٹکٹیں دے رہے ہیں۔یاد رہے کہ
پی ٹی آئی اس بار ٹکٹوں کی تقسیم میں اپنے نظریاتی کارکنان سے زیادہ منتخب امیدواروں کو اہمیت دے رہی ہے۔جس کی وجہ سے تحریک انصاف کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تحریک انصاف کی طرف سے ملک کے طول و عرض سے پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی امیدواروں اور ٹکٹ ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس مرحلے پر بڑے بڑے سیاسی لیڈروں کے سیاسی جانشینوں اور بیٹوں کو بھی نوازا گیا۔ صرف یہ ہی نہیں بلکہ بہت سے نئے آنیوالوں کو بھی نظریاتی کارکنان پر ترجیح دی گئی۔اس طرح سے پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹوں کی تقسیم نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا۔۔۔تحریک انصاف کے لیے ہزاروں ووٹ لینے والے امیدواروں کو بھی نظر انداز کیا گیا۔اس تمام صورتحال کے پیش نظر تحریک انصاف کے کارکنان نے عمران خان کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرے بھی کیے۔۔(م،ش)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2JST6N2
via IFTTT
No comments:
Write komentar