Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 2 June 2018

سلامتی کونسل نے اسرائیل کے حق میں امریکی قرار داد مسترد کردی

 

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسرائیل کے حق میں امریکی قرار داد مسترد کردی۔ہفتے کو فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج نے ظلم کی انتہا کر رکھی ہے اور آئے دن معصوم اور نہتے فلسطینیوں کو شہید کردیا جاتا ہے جس کیخلاف کویت نے سلامتی کونسل میں قرارداد پیش کی جسے امریکا نے ویٹو کرنے کے بعد اپنی قرار داد پیش کر دی تھی جو مسترد ہوگئی۔

امریکی قرارداد کے حق میں سوائے امریکا کے اور کسی کا ووٹ نہیں آیا جبکہ امریکی مندوب نکی ہیلی نے عجیب منطق اپناتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی مظلوم ہیں اور انہیں اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔دوسری جانب امریکا نے فلسطینیوں کے تحفظ کی عرب قرارداد ویٹو کردی،چین، فرانس اور روس نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، کویت کی طرف سے پیش کردہ قرارداد میں اسرائیل کی مذمت کی گئی تھی اور قرارداد غزہ کے عام شہریوں کی زندگیوں کو تحفظ فراہم کرنے سے متعلق تھی۔علاوہ ازیں کویت کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ غزہ کی صورتحال پر جنرل اسمبلی جائیں گے۔

The post سلامتی کونسل نے اسرائیل کے حق میں امریکی قرار داد مسترد کردی appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2LQK2FG
via IFTTT

No comments:
Write komentar