Technology

Ads

Most Popular

Tuesday, 19 June 2018

اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں: مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے حنیف عباسی پرایسا شرمناک الزام عائد کر دیا جو کسی کے وہم گمان میں بھی نہ تھا

 

راولپنڈی(ویب ڈیسک) ٹکٹوں کی تقسیم پر راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کے کارکن ناراض ہو گئے، حنیف عباسی پر ن لیگ کو شکست دینے کا الزام لگا دیا۔تفصیلات کے مچطابق بلدیاتی نمائندوں نے کمیٹی چوک راولپنڈی میں حنیف عباسی کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حنیف عباسی نے ملی بھگت سے پی پی 11 میں

ن لیگ کو شکست دلوانے کا منصوبہ بنایا۔ حنیف عباسی نے پی پی 11 میں مضبوط امیدوار سامنے نہیں آنے دیا، امیدوار مضبوط نہ ہونے کی وجہ سے ن لیگ کو شکست کا خطرہ ہو گا۔ کارکنوں نے مسلم لیگ ن کی قیادت سے سجاد خان کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ عام انتخابات 2018ء کی آمد آمد ہے اور تاحال پی ٹی آئی نے ہی اپنے 60 فیصد سے زائد اُمیدواروں کا اعلان کر کے مذکورہ اُمیدواروں کو ٹکٹس کی تقسیم کا اعلان کر دیا ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے لیے ٹکٹس کی تقسیم ایک نیا امتحان اور درد سر بن گیا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ مسلم لیگ میں ٹکٹس کی تقسیم پر کئی اختلافات ہیں اور یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ ن میں ٹکٹس کی تقسیم کی وجہ سے کئی اہم پارٹی رہنماؤں کا ناراض ہونے اور پارٹی چھوڑنے کا امکان ہے۔ یہ خدشہ مزید بڑھ جانےسے مسلم لیگ ن پریشانی کا شکار ہے۔ قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے لندن میں مشاورت کے بعد پارٹی ٹکٹ پانے والوں کی فہرستیں فائنل کر لی ہیں۔

۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کئی اہم نشستوں کے حوالے سے ٹکٹیں تبدیل کرنے کا بھی کہا لیکن مریم نواز اور نوازشریف نے واضح انکار کر دیا۔ن لیگی قیادت نے بیگم کلثوم نواز کی بیماری کابہانہ بناکر ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد پیدا ہونے والی ممکنہ صورتحال پر ملنے والی رپورٹ کی روشنی میں ٹکٹوں کا اعلان وقتی طور پر مؤخر کر دیا ہے ۔ ن لیگی اعلیٰ قیادت نے پارٹی ٹکٹس فائنل کرنے کے بعد اس رپورٹ کی تیاری شروع کروائی تھی کہ اگر ان اُمیدواروں کو ٹکٹ دیئے جاتے ہیں تو پارٹی کی پوزیشن کیا ہو گی؟، جن کو ٹکٹ نہیں ملیں گے کیا وہ اُمیدواروں کا ساتھ دیں گے ؟ اس حوالے سے رپورٹ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ان حالات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے فوری بعد ن لیگ کے اندر شدید اختلافات پیدا ہو سکتے ہیں اور بہت سے لیگی رہنما پارٹی کو چھوڑ سکتے ہیں ،اختلافات پیدا ہونےکے بعد ناراض رہنما پارٹی اُمیدوار کی سخت مخالفت بھی کر سکتے ہیں جس سے ن لیگ اپنی کئی جیتی ہوئی نشستیں بھی ہار سکتی ہے ۔(م،ش)

یہ بھی پڑھیں:جناب !ایک ’ سوموٹو‘ اِدھر بھی ۔۔۔۔۔۔۔ ریحام خان کی عمران خان کے ساتھی شادی اور پھر متنازعہ کتاب۔۔۔۔۔۔ کپتان کی سابقہ اہلیہ نے بی بی سی کو کیا انٹرویو دیا؟ نامور صحافی نے کوزے میں دریا بند کر دیا



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2I0JJFa
via IFTTT

No comments:
Write komentar