اسلام آباد (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان نے لندن میں حسین حقانی سے ملاقات کی ۔ قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ریحام خان نے لندن میں پاکستان دشمن حسین حقانی سے ملاقات کی۔ لندن میں ہوئی ان دونوں کی اس ملاقات کو
کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا۔ دونوں کی ملاقات لندن کے معروف ہوٹلباروے نکلز میں ہوئی جس میں دونوں کے مابین مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ریحام خان اور حسین حقانی کے مابین کیا بات چیت ہوئی۔ لندن کے سیاسی حلقوں نے اس ملاقات کو کافی اہمیت دی ، سیاسی مبصرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جس بے تکلفی سے ریحام خان نے حسین حقانی سے ملاقات کی اس کو دیکھ کر ایسا ہرگز نہیں لگتا کہ یہ ان دونوں کی پہلی ملاقات ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ریحام خان نے حسین حقانی سے ملاقات کی تصویر بھی پوسٹ کی۔اس تصویر میں ریحام خان کے ہمراہ ان کے بیٹے کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔اس ملاقات پر سوشل میڈیا پر جاری تبصرے کے جواب میں ریحام خان نے کہاکہ میری زندگی بند دروازے کے پیچھے موجود ایک راز کی طرح نہیں ہے۔ خیال رہے کہ ریحام خان کی کتاب سے متعلق بھی پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے کئی انکشافات کیے ہیں جس کی وجہ سے ریحام خان کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔ کتاب پر ہونے والی تنقید کے جواب میں ریحام خان نے کہا کہ کتاب لکھتے وقت میں نے بدلے میں پھولوں کی توقع نہیں کی تھی، جو لوگ میرا دفاع کر رہے ہیں ان کو میں کہنا چاہتی ہوں کہ جو گالیاں دے رہے ہیں وہ دیتے رہیں گے کیونکہ وہ ایسے ہی ہیں ، لہٰذا ان کو نظر انداز کرنا ہی بہتر ہے۔(ف،م)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2sGMQwr
via IFTTT

No comments:
Write komentar