لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ چودھری نثارن لیگ کا ٹکٹ لینے نہ آئے تو خود چلا جاﺅں گا،ان کا کہناتھا کہ چودھری نثار ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن نہ لڑے تو بھی پارٹی نہیں چھوڑیں گے ۔سردارایاز صادق کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا
کہ تمام جماعتوں نے متفقہ طور پر فارم میں تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا تھا۔ فارم میں تبدیلی لانے کے فیصلے کیخلاف عدالت جاو¿ں گا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد کاغذات نامزدگی فارمز سے متعلق فیصلہ آنے کا کیا مقصد ہے، انھوں نے کہا اپیل کروں گا کہ فارم میں تبدیلی سے الیکشن تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں۔ سینیٹ کے الیکشن بھی اسی ایکٹ کے تحت ہوئے، قومی سطح کے فیصلے بردباری اورسوچ سمجھ کرکئے جاتے ہیں۔واضح رہے کہ چودھری نثار اور ن لیگ کے تاحیات قائد میاں نوازشریف کے تعلقات کشیدہ ہیں اور چند روز قبل شہبازشریف نے بھی ایسا بیان داغ دیا جس پر سابق وفاقی وزیر داخلہ نے شہبازشریف کو جواب دے دیا۔دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی کا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان ، میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے سے الیکشن میں تاخیر کا اندیشہ ہے، الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد فیصلہ آنے کا کیا مقصد ہے۔میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ وہ اپنی پٹیشن میں موقف اختیار کریں گے کہ الیکشن وقت پر ہوں تاخیر نہ کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد فیصلہ آنے کا کیا مقصد ہے ۔ایاز صادق نے کہا کہ اسمبلی کی مدت پوری ہونے اور الیکشن شیڈول کا اعلان ہونے کےبعد یہ فیصلہ سامنے آیا ،انہوں نے بتایا کہ تمام جماعتوں سے متفقہ طور پر فارم میں تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا تھا (ز،ط)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2kJiKVc
via IFTTT

No comments:
Write komentar